سکینہ ایتو نے نئی دہلی میں پی ایم ۔ اے جے اے وائی کی سی اے سی میٹنگ میں شرکت کی

نئی دہلی// وزیر صحت اور میڈیکل ایجوکیشن ، سوشل ویلفئر اینڈ ایجوکیشن سکینہ ایتو نے پردھان منتری انوسوچت جاتی ابھیودے یوجنا ( پی ایم ۔ اے جے اے وائی ) کی مرکزی مشاورتی کمیٹی ( سی اے سی ) کے اجلاس میں شرکت کی ۔ سی اے سی کا اجلاس مرکزی وزیر برائے سوشل جسٹس اینڈ ایمپاورمنٹ ڈاکٹر ویریندر کمار کی سربراہی میں منعقد ہوا ۔ جس کا مقصد اس اسکیم کی پیش رفت کا جائیزہ لینا اور ہندوستان بھر میں شیڈول کاسٹ ( ایس سی ) برادریوں کی سماجی و معاشی ترقی کیلئے حکمت عملی تیار کرنا ہے ۔ میٹنگ کے دوران سی اے سی نے اسکیم کے تین اجزاء یعنی آدرش گرام ، گرانٹ ان ایڈ اور ہوسٹل کمپونینٹ پر وسیع پیمانے پر بات چیت کی ۔ کمیٹی نے اسکیم کے تحت ایس سی کی بڑی آبادی تک پہنچنے، ریاستوں اور ضلعی سطحوں پر تعاون کو مستحکم کرنے ، معاشرے کی زیادہ سے زیادہ شرکت کو فروغ دینے ، بروقت منصوبے کے نفاذ کو یقینی بنانے اور زیادہ سے زیادہ اثر کے حصول کیلئے نتائج کیی نگرانی اور اس کی تاثیر کو بڑھانے کیلئے حکمت عملیوں پر مزید غور کیا ۔ اجلاس میں جموں و کشمیر کی حیثیت پیش کرتے ہوئے سکینہ ایتو نے روشنی ڈالی کہ جے اینڈ کے میں اس اسکیم کے تحت مختلف مقامات پر91 سی ایس سی ، 4993 شمسی لائٹس ، 63 سمارٹ کلاسز ، 21 جم ( اوپن /انڈور ) ، 11 سمارٹ لائیبریریوں اور دیگر انفراسٹرکچر کو قائم کیا گیا ہے ۔ وزیر نے یہ بھی بتایا کہ 1715 طلباء کو اس اسکیم کے تحت ڈیٹا انٹری آپریٹر ، بیوٹی تھراپسٹ ، سی سی ٹی وی اور شمسی پینل انسٹالیشن ٹیکنیشن جیسے مختلف تجارت کے تحت تربیت دی گئی ہے ۔ وزیر نے اجلاس کے دوران ایس سی برادریوں کیلئے معاش ، تعلیم اور بااختیار بنانے کے مواقع کو بڑھانے کیلئے اس اسکیم کی اہمیت پر زور دیا ۔ ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ سوشل ویلفئیر جے اینڈ کے اور نوڈل آفیسر کوارڈینیشن پی ایم ۔ اے جے اے وائی ڈاکٹر ریہانہ اختر بجلی بھی اس اجلاس کے دوران وزیر موصوفہ کے ساتھ تھیں ۔