سکینہ ایتو نے جی ایم سی کٹھوعہ کا دورہ کیا ، بی ایچ ایم ایس کے پہلے بیچ کی شمولیتی تقریب کی صدارت کی

سکینہ ایتو نے جی ایم سی کٹھوعہ کا دورہ کیا ، بی ایچ ایم ایس کے پہلے بیچ کی شمولیتی تقریب کی صدارت کی

سینئر /جونئیر رہائشیوں کے ہوسٹل ، فائر فائٹنگ سسٹم کا بھی افتتاح کیا

کٹھوعہ//صحت اور طبی تعلیم ، سماجی بہبود اور تعلیم کی وزیر سکینہ ایتو نے آج سرکاری میڈیکل کالج کٹھوعہ کا دورہ کیا اور بیچلرز آف ہومیوپیتھک میڈیسن اینڈ سرجری ( بی ایچ ایم ایس ) کے طلباء کے پہلے بیچ کی شمولیت کی تقریب کی صدارت کی ۔ اس موقع پر ایم ایل اے کٹھوعہ ڈاکٹر بھارت بھوشن ، پرنسپل گورنمنٹ میڈیکل کالج کٹھوعہ ، رجسٹرار جے اینڈ کے ہومیوپیتھی بورڈ اور نوڈل آفیسر گورنمنٹ ہومیوپیتھی میڈیکل کالج کٹھوعہ ، مختلف شعبوں کے سربراہان ، طبی ماہرین ، اعلیٰ افسران اور طلباء کی بڑی تعداد موجود تھی ۔ اس موقع پر ایک بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے سکینہ ایتو نے بی ایچ ایم ایس کے 63 طلبہ کے پہلے بیچ اور وہاں موجود ان کے والدین کو مبارکباد دی ۔ انہوں نے کہا کہ یہ ادارہ مقامی آبادی کی خدمت کیلئے قابل طبی فیکلٹی تیار کرنے میں مدد کرے گا اور جموں و کشمیر میں صحت کی سہولیات کو بہتر بنانے میں مدد کرے گا ۔ وزیر موصوفہ نے روشنی ڈالی کہ یہ شمالی ہندوستان میں پہلا سرکاری ہومیوپیتھی میڈیکل کالج ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ڈاکٹروں کا پیشہ ایک عظیم پیشہ ہے کیونکہ اس کا مقصد بیمار لوگوں کی خدمت کرنا ہے ۔ اس موقع پر ایم ایل اے کٹھوعہ نے طلباء اور ایجنسیوں کو مبارکباد دی جنہوں نے کٹھوعہ میں ہومیوپیتھی میڈیکل کالج کے قیام کیلئے سخت محنت کی ۔ پرنسپل گورنمنٹ کالج نے اپنے خطبہ استقبالیہ میں کٹھوعہ میں سرکاری ہومیوپیتھی میڈیکل کالج شروع کرنے کیلئے وزیر کا شکریہ ادا کیا ۔ بعد میں وزیر نے جی ایم سی کٹھوعہ کے سینئر /جونئیر رہائشیوں کیلئے ہوسٹل کا افتتاح کیا ۔ انہوں نے جی ایم سی کٹھوعہ میں فائر فائٹنگ سسٹم کا بھی افتتاح کیا ۔ وزیر نے ہسپتال انتظامیہ کو حکومت کی طرف سے مکمل تعاون کا یقین دلایا ۔