جموں// وزیر برائے صحت و طبی تعلیم، سماجی بہبود اور تعلیم سکینہ اِیتو نے مہا شیوراتری (ہیرتھ) کے موقعہ پر لوگوں کو مُبارک باد پیش کی۔ وزیر موصوفہ نے اپنے مبارک بادی کے پیغام میں اِس تہوار کو نیک زندگی گزارنے کے لئے اَپنے آپ کو وقف کرنے کا ایک مقدس موقعہ پر قرار دیا۔ اُنہوںنے مزید کہا کہ ہیرتھ کاجموں و کشمیر کی تاریخ، ثقافت اور کثیر الثقافتی روایات میں ایک خاص مقام ہے۔سکینہ اِیتو نے کہا کہ جس محبت اور گرمجوشی کے ساتھ ہیرتھ کو پورے جموں و کشمیر میں منایا جاتا ہے، وہ اِس بین المذاہب ہم آہنگی کی عکاسی کرتا ہے جس کے لئے یہ خطہ جانا جاتا ہے۔وزیر موصوفہ نے پورے جموں و کشمیر کے اَمن، ترقی اور خوشحالی کے لئے بھی دعا کی۔










