sakeena yatoo

سکینہ اِیتو نے گورو گو بند سنگھ جی کی جینتی کے موقعہ پر لوگوں کومُبارک باد دی

جموں / /وزیر برائے صحت و طبی تعلیم، سماجی بہبود اور تعلیم محترمہ سکینہ اِیتو نے سکھوں کے 10ویں گورو، گورو گوبند سنگھ جی کے یوم پیدائش پرلوگوں کو بالخصوص سکھ کمیونٹی کومُبارک باد دی ہے۔ اَپنے مُبارک بادی کے پیغام میں وزیر سکینہ اِیتو نے نے اِس بات پر زور دیا کہ گورو گوبند سنگھ جی کی زِندگی اور تعلیمات لاکھوں لوگوں کے لئے تحریک کا باعث ہیں ۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ اتحاد، اَمن اور ہم آہنگی کا اُن کا نظریۂ بہت سے لوگوں کو مجموعی طور پر معاشرے کی بہتری کے لئے کام کرنے کے لئے رہنمائی اور ترغیب دیتا ہے۔وزیر موصوفہ نے یہ بھی خواہش ظاہر کی کہ یہ مُبارک دِن پورے جموں و کشمیر میں ہر ایک کے لئے خوشی، خوشحالی اور امن کی نوید لے کر آئے۔