سکینہ اِیتو نے کولگام میں ایکسس بینک کی نئی برانچ کا اِفتتاح کیا

سکینہ اِیتو نے کولگام میں ایکسس بینک کی نئی برانچ کا اِفتتاح کیا

کولگام//وزیربرائے تعلیم، صحت اور سماجی بہبود سکینہ اِیتو نے آج کولگام کا دورہ کیا اور اُنہوں نے وہاں ایکسس بینک کی نئی برانچ کا اِفتتاح کیا۔اِس اَقدام کا مقصد مالی رَسائی کو بڑھانا اور خطے کے رہائشیوں کو جامع بینکاری خدمات فراہم کرنا ہے۔وزیر موصوفہ نے اِفتتاحی تقریب کے دوران معاشی ترقی اور مالی شمولیت کو فروغ دینے کے لئے قابل رَسائی بینکاری سہولیات کی اہمیت پر زور دیا۔اِفتتاحی تقریب میں مقامی معززین، بینک حکام اور کمیونٹی کے اَفراد نے شرکت کی۔