سکینہ اِیتو نے کولگام ضلع کے لامر اور جَوگام دیہات میں این ٹی پی ایچ سی کا اِفتتا ح کیا

سکینہ اِیتو نے کولگام ضلع کے لامر اور جَوگام دیہات میں این ٹی پی ایچ سی کا اِفتتا ح کیا

جموںوکشمیر میںہیلتھ کیئر خدمات کو مضبوط بنانے کے حکومتی عزم کا اعادہ

کولگام//وزیر برائے صحت و طبی تعلیم، سماجی بہبود اور تعلیم سکینہ اِیتو نے کولگام کا دورہ کیا اور ضلع کے لامر اور چَوگام دیہات میں دو نئے تعمیر شدہ نیو ٹائپ پرائمری ہیلتھ سینٹر (این ٹی پی ایچ سی) عمارتوں کا اِفتتاح کیا۔اِس موقعہ پر ممبر قانون ساز اسمبلی دیوسر پیرزادہ فیروز احمد شاہ، ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کشمیر، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ، اسسٹنٹ کمشنر ریونیو ، محکمہ صحت کے سینئر اَفسران اوربڑی تعداد میں مقامی لوگ بھی موجود تھے ۔سکینہ اِیتو نے صحت سہولیات کے اِفتتاح کے بعد عوام سے خطاب کرتے ہوئے عمر عبداللہ کی قیادت والی حکومت کے اُس عزم کا اعادہ کیا کہ جموں و کشمیر میں صحت نظام کو مزید مستحکم اور مضبوط بنایا جائے گا۔اُنہوں نے کہا،’’ہماری حکومت پسماندہ علاقوں میں صحت سہولیات کے فرق کو کم کرنے اور معیاری طبی خدمات کو لوگوں کے دہلیز تک پہنچانے کو یقینی بنانے کے لئے پُرعزم ہے جس سے دُور دراز کے ہسپتالوں پر لوگوں کا انحصار کم ہوگا۔اُنہوںنے مزیدکہا کہ ہر شخص کو صحت سہولیات تک آسان رُسائی بالخصوص دُور دراز کے دیہات میںحاصل ہونی چاہیے۔اُنہوں نے کہا،’’یہ صحت مراکز اِن دیہات کے لوگوں کے ساتھ ساتھ ملحقہ علاقوں کے رہائشیوں کو بھی بنیادی طبی خدمات فراہم کرنے میں اہم کردار اَدا کریں گے۔ یہ مراکزاِس بات کوبھی یقینی بنائیں گے کہ کوئی بھی بروقت طبی اِمداد سے محروم نہ رہے۔‘‘وزیر موصوفہ نے کہا کہ موجودہ حکومت کا بنیادی مقصد تمام شہریوں کو معیاری صحت خدمات کو یقینی بنانا ہے ۔ اُنہوں نے یقین دِلایا کہ حکومت اس بات کو یقینی بنائے گی کہ طبی سہولیات زیادہ قابلِ رَسائی اور بہتر طور پر لیس ہوں تاکہ عوام کی ضروریات کو پورا کیا جا سکے۔اِس موقعہ پرممبر قانون ساز اسمبلی دیوسر پیرزادہ فیروز احمد شاہ نے کہا کہ اِن صحت مراکز سے یہاں مقامی آبادی کے لئے صحت خدمات میں نمایاں بہتری آئے گی۔