جموں//وزیر برائے صحت و طبی تعلیم، سماجی بہبود اور تعلیم سکینہ اِیتو نے شب معراج کے مبارک موقعے پر جموں و کشمیر کے لوگوں کو دِلی مبارک باد پیش کی ہے ۔اَپنے مبارک بادی کے پیغام میں وزیر موصوفہ نے کہا کہ یہ متبرک اور مقدس رات ہمیں اللہ تعالیٰ سے دعائیں مانگنے، اَپنے گناہوں کو معاف کروانے اور اِستغفار کرنے کا موقعہ فراہم کرتی ہے۔اُنہوں نے یہ بھی دعا کی کہ یہ مبارک موقعہ ہم آہنگی اور بھائی چارے کے رشتوں کو مزید مضبوط کرے اور پورے جموں و کشمیر میں امن، ترقی اور خوشحالی کی نوید لے کر آئے۔










