سڑکوں کے تمام منصوبوں کی بروقت تکمیل کیلئے کام تیز کیا جائے گا۔ نائب وزیرا علیٰ

سڑکوں کے تمام منصوبوں کی بروقت تکمیل کیلئے کام تیز کیا جائے گا۔ نائب وزیرا علیٰ

جموں//نائب وزیرا علیٰ سریندر کمار چودھری نے کہا کہ پرانے برینگی نہر کے ساتھ ہلر سے واندیولگام تک سڑک کے منصوبے پر میکڈیمائزیشن کا کام مارچ 2023ء میں کامیابی کے ساتھ مکمل کیا گیا ہے ، تاہم آدیگام (لمبائی 150 میٹر) اور ناگام (لمبائی 140 میٹر) کے دو مقامات موجودہ ڈھا نچے کی وجہ سے زیر اِلتوأ ہیں او ردرختوں کی آبادی والے علاقے اِس صف بندی میں رُکاوٹ بن رہے ہیں۔وزیر قانون ساز اسمبلی میں ظفر علی کھٹانہ کے سوال کا جواب دے رہے تھے۔نائب وزیراعلیٰ نے مزید بتایا کہ ہنگل گنڈ۔کھار پورہ سڑک کا منصوبہ بھی 2022ء میں پی ایم جی ایس وائی کے تحت مکمل ہو چکا ہے۔اُنہوں نے ایک ضمنی سوال کا جواب دیتے ہوئے یقین دِلایا کہ تمام جاری منصوبوں پر کام کو وقت پر مکمل کرنے کے لئے تیز کیا جائے گا۔نائب وزیرا علیٰ نے ایک سوال کے تحریری جواب میں کہا کہ فی الحال ہنگل گنڈ۔پورو سڑک کی اَپ گریڈیشن اور توسیع کے لئے کوئی تجویز زیر غور نہیں ہے ۔اُنہوں نے نبارڈکے تحت فنڈ کی مختص کرنے کے بارے میں کہا کہ اس سکیم کے تحت منظور شدہ منصوبوں کے مقابلے منظور شدہ لاگت اور کئے گئے کام کے لئے ہر سال فنڈ جاری کئے جاتے ہیں۔