سپیکر قانون ساز اسمبلی اور وزیر تعلیم نے زیارت گاہ پر حاضری دی

سپیکر قانون ساز اسمبلی اور وزیر تعلیم نے زیارت گاہ پر حاضری دی

بڈگا//سپیکر قانون ساز اسمبلی عبدالرحیم راتھر اور وزیربرائے صحت و طبی تعلیم، سماجی بہبود و تعلیم محترمہ سکینہ ایتو نے چرار شریف میں حضرت شیخ نور الدین نورانیؒ کی زیارت گاہ پر حاضری دی۔ اِس موقعہ پر سپیکر اور وزیرموصوفہ نے جموں و کشمیر کے ہر فرد کی فلاح و بہبود کے ساتھ ساتھ خطے کے امن، ترقی، خوشحالی اور ترقی کے لئے دعا کی۔دورے کے دوران سپیکر اور وزیر نے اِنتظامیہ کمیٹی کے اراکین سے بھی ملاقات کی اور زیارت گاہ کی ترقی سے متعلق متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا۔سپیکر موصوف اور وزیر موصوفہ نے کمیٹی کے ارکان سے بات چیت کے دوران اُنہیں ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔ اُنہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ یہ مقدس زیارت گاہ امن اور روحانیت کی علامت ہے جس کے لئے ہمارا کشمیر جانا جاتا ہے۔دورے کے دوران سپیکر اور وزیر نے علاقے کے مقامی لوگوں سے بھی بات چیت کی اور اُن کے مسائل اور شکایات بغور سنا ۔ اُنہوں نے اُنہیں یقین دلایا کہ ان کے تمام حقیقی مسائل کو فوری طور پر حل کیا جائے گا۔