جموں//سیکرٹری صحت و طبی تعلیم بھوپندر کمار نے سٹیٹ کینسر اِنسٹی چیوٹ ( ایس سی آئی )جموں کی صورتحال جائزہ لینے کے لئے ایک میٹنگ منعقد کی اور مختلف پہلوئوں جیسے اِنسانی وسائل ، بنیادی ڈھانچے اور اس کے اپریشنلائزیشن کے لئے پروکیورمنٹ سے متعلق اَمور کی صورتحال کا جائزہ لیا۔اِس موقعہ پر جانکاری دی گئی کہ سٹیٹ کینسر اِنسٹی چیوٹ جموں میں بالترتیب 4؍ فروری 2023ء اور 20؍ فروری 2023ء کو او پی ڈی خدمات اور ڈے کیئر کیموتھراپی پہلے ہی شروع کی جاچکی ہے۔جموں میں سٹیٹ کینسر اِنسٹی چیوٹ ( ایس سی آئی ) اِس وقت میڈیکل آنکولوجی، ریڈی ایشن آنکولوجی ، سرجیکل آنکولوجی اور پین / پیلیئٹیو کیئر اور پریو نٹیو آنکولوجی خدمات کے ساتھ کام کر رہا ہے ۔سٹیٹ کینسر اِنسٹی چیوٹ ( ایس سی آئی )جموں میں اَب تک میڈیکل آنکولوجی میں 181، ریڈی ایشن آنکولوجی میں 130، سرجیکل آنکولوجی میں 13 اور پین / پیلیئٹیو کیئر اینڈ پریونٹیو آنکولوجی کے 25 مریضوں کا علاج کیا گیا ہے ۔ ہسپتال پر مبنی کینسر رجسٹری کو بھی جی ایم سی جموں سے منتقل کیا گیا ہے ۔ کینسر کے تمام نئے مریضوں کو سٹیٹ کینسر اِنسٹی چیوٹ جموں میں رجسٹر کیا جارہا ہے۔سیکرٹری صحت نے اِس بات کی سراہنا کی کہ محکمہ نے فروری 2023ء کے مہینے کے دوران سٹیٹ کینسر اِنسٹی چیوٹ جموںمیں اوپی ڈی اور ڈے کیئر کیمو تھراپی شروع کیا ہے ۔سٹیٹ کینسر اِنسٹی چیوٹ جموں کو مطلوبہ لاجسٹکس فراہم کرنے سے بتدریج مضبوط کیا جائے گا، کوششیں اس انداز میں کی جانی چاہئیں کہ ادارے کو کینسر کیئر کے طور پر پہچانا جائے ۔بھوپندر کمار نے اِس بات پر زور دیا کہ ایس سی آئی جموں میں خدمات کو قائم کردہ معیارات اور علاج کے پروتوکول کے مطابق تیار کیا جانا چاہئے۔ نیشنل کینسر گرد میں اَپنائے گئے پروٹوکول کے مطابق معیاری علاج فراہم کرنے کے لئے قومی معیارات اور رہنما خطوط بشمول ٹیومر بورڈ کے مباحث کو ہمیشہ اَپنایا جانا چاہیے۔ مزید یہ کہ اِداروں کے اَحاطے میں دوا کی وافر دستیابی سے فارمیسی کے لئے مناسب اِنتظامات کرنے کی ہدایت دی گئی۔یٹنگ میں پرنسپل گورنمنٹ میڈیکل کالج جموں ، چیف اِنجینئر آر اینڈ بی جموں، ڈائریکٹر فائنانس صحت و طبی تعلیم ، منیجنگ ڈائریکٹر جے کے ایم ایس سی ایل ، ایڈیشنل سیکرٹری صحت و طبی تعلیم ، ڈپٹی ڈائریکٹر پلاننگ صحت و طبی تعلیم ، نوڈل آفیسر ایس سی آئی جموں ، صحت و طبی تعلیم محکمہ کے دیگر سینئر اَفسران نے شرکت کی۔جموںوکشمیر پبلک سروس کمیشن کے نمائندے او رجموںوکشمیر سروس سلیکشن بورڈ کے نمائندے نے بھی میٹنگ میں حصہ لیا۔










