dooran

سٹیٹ ٹیکسز ڈیپارٹمنٹ نے بی ٹو سی بِلوں کی رِی سائیکلنگ کی

جموں//سٹیٹ ٹیکسز ڈیپارٹمنٹ جموں و کشمیر نے صوبہ جموں میں بی ٹو سی بِلوں کی رِی سائیکلنگ، اِن پٹ ٹیکس کریڈٹ کی مماثلت اور جی ایس ٹی کی دیگر خلاف ورزیوں کی دیگر خلاف ورزیوں کو روکنے کے لئے اِنسپکشن اور انفورسمنٹ کی مہم چلائی۔یہ اِنسپکشن کمشنر سٹیٹ ٹیکسز جموں و کشمیر پی کے بٹ کی رہنمائی میں اور ایڈیشنل کمشنر اَنفورسمنٹ اینڈ ایڈمنسٹریشن جموں نمرتا ڈوگرہ کی نگرانی میں کیا گیا۔محکمہ نے بزنس اِنٹلی جنس اینڈ فراڈ اینالٹکس (بی آئی ایف اے)، اِی وے بلز پورٹل سمیت مختلف آرٹیفشل اِنٹلی جنس کے ٹولز سے حاصل ہونے والی معلومات کی بنیاد پر ایس ٹی اوز کی سربراہی میں خصوصی ٹیمیں تشکیل دی ہیں۔ ٹیموں نے جی ایس ٹی قانون کے تحت خلاف ورزیوں کی تحقیقات کے لئے مختلف کاروباری مراکز کا دورہ کیا۔ٹیموں نے بالخصوص ان ڈیلروں کو نشانہ بنایا جو بی ٹو سی انوائسز کو بی ٹو بی انوائسز میں رِی سائیکل کرنے میں مصروف پائے گئے اور اِس طرح آئی ٹی سی کو دوسرے ڈیلروں اور کنٹریکٹروں کو منتقل کیا گیا۔ آئی ٹی سی کا اِستعمال نقد ادائیگی کے بجائے جی ایس ٹی آؤٹ پٹ ٹیکس کو حل کرنے کے لئے کیا جارہا تھا۔سٹیٹ ٹیکسز ڈیپارٹمنٹ نے ڈیلروں پر زور دیا کہ وہ منصفانہ تجارتی طریقوں پر عمل کریں اور ٹیکس چوری کی سرگرمیوں یا جعلی آئی ٹی سی سے متعلق دھوکہ دہی کے طریقوں میں ملوث ہونے سے گریز کریں۔مزید برآں، محکمہ نے تمام ٹیکس دہندگان سے اپیل کی ہے کہ وہ انوائس پر مبنی کاروبار کریں اور اَپنی حقیقی فروخت کی اطلاع دیں اور عملانے والے اَقدامات اور جُرمانوں سے بچنے کے لئے اَپنے ماہانہ اورسہ ماہی گوشواروں میں جی ایس ٹی کی ضروری رقم اَدا کریں۔