جموں وکشمیر میں 18,000 میگاواٹ پن بجلی کی صلاحیت ہے ۔ جاوید احمد رانا

سوپور ٹائون کے علاقوں کو پی ایم ڈِی پی اور آر ڈِی ایس ایس سکیموں کے تحت چوبیس گھنٹے بجلی کی فراہمی۔ جاوید احمد رانا

جموں// وزیر برائے جل شکتی جاوید احمد رانا نے کہا کہ وٹلب رریسونگ سٹیشن کو پی ایم ڈِی پی کے تحت 1×6.3 ایم وی اے سے 2×6.3 ایم وی اے میں اَپ گریڈ کیا گیا جس کا کام 2019 ء میں مکمل ہوا۔وزیر موصوف ایوان میں آج وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی جانب سے رُکن اسمبلی اِرشاد رسول کے ایک سوال کا جواب دے رہے تھے ۔اُنہوں نے کہا کہ اَپ گریڈ شدہ وٹلب ریسونگ سٹیشن11 کے وی وارپورہ فیڈر کے ذریعے وارپورہ علاقے کو بجلی فراہم کر رہا ہے، تاہم بڑھتی ہوئی لوڈ ڈیمانڈ کے باعث فیڈر کا لوڈ پیک آورز میں 460 ایم پی ایس تک پہنچ جاتا ہے۔وزیر موصوف نے مزید کہا کہ محکمہ نے اِس مسئلے کو حل کرنے کے لئے ایک نئی تکنیکی فزیبلٹی سروے کا آغاز کیا ہے تاکہ وارپورہ میں ایک نئے ریسونگ سٹیشن کی ضرورت کا جائزہ لیا جا سکے اور سروے کے نتائج کی بنیاد پر نئے ریسونگ سٹیشن کے قیام پر فیصلہ لیا جائے گا۔اُنہوں نے مزید بتایا کہ وارپورہ میں 10 ایم وی اے 11/33 کے وی ریسونگ سٹیشن کو اِبتدائی طور پر ایک طویل المدتی منصوبے کے تحت تجویز کیا گیا تھا۔وزیر موصوف نے کہا کہ سوپور میں بجلی کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی مختلف مرکزی معاونت والی سکیموں جیسے پی ایم ڈی پی اور آر ڈی ایس ایس کے تحت جاری ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ سوپور ٹاؤن کے کچھ علاقوں جیسے ماڈل ٹاؤن، کورٹ روڈ اور گل آباد میں بجلی کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی کا کام مکمل کیا گیا ہے اور ان علاقوں کو چوبیس گھنٹے بجلی فراہم کی جا رہی ہے۔اُنہوں نے کہا کہ مکمل شدہ علاقوں میں بجلی کی فراہمی کے اوقات اور بجلی کے معیار میں نمایاں بہتری آئی ہے۔ اُنہوں نے مزید بتایا کہ باقی فیڈرز کے لئے کام جاری ہے اور عوام کو پیشگی اطلاع کے ساتھ کام کو محفوظ طریقے سے انجام دینے کے لئے منصوبہ بند شٹ ڈاؤن سے فائدہ اُٹھایا جا رہا ہے۔اُنہوںنے کہا کہ جیسے ہی منصوبے کے کام مکمل ہوں گے اور فیڈرز کا نقصان کم ہو کر مطلوبہ سطح پر آ جائے گا، تو یہ فیڈرزچوبیس گھنٹے بجلی کی فراہمی کے اہل ہو جائیں گے۔وزیر نے یہ بھی کہا کہ مکمل 33 کے وی لائن کو منتقل یا دوبارہ ترتیب دینے کا کام کسی بھی موجودہ منصوبے کے تحت شامل نہیں ہے۔ تاہم، سب سٹیشن سوپور۔1 سے دریائی گزرگاہ تک ایک علیحدہ ٹیپ لائن کو مرکزی معاونت والی سکیم آر۔اے پی ڈِی آر پی پارٹ بی کے تحت لائن کے جزوی طور پر منتقل کرنے کے لئے اُٹھایا گیا ہے۔