ترال:ریچھ کے حملے میں دوشیزہ زخمی

سوف شالی کوکرناگ میں ریچھ کے حملہ میں شہری ہلاک

سری نگر//جنوبی کشمیرکے ضلع اننت ناگ کے کوکرناگ میں خونخوار ریچھ نے 50سالہ شہری کو ہلاک کردیاجس کی وجہ سے علاقے میں زبردست خوف و تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے ۔کشمیر نیوز سروس کے مطابق جمعہ کو عبدالرشید بٹ ولد محمد سلطان ساکن صوف شالی کوکرناگ نزدیکی جنگلات میں مویشیوں کو چرا رہا تھا جس کے دوران ایک جسیم ریچھ نمودار ہوا اور مذکورہ شہری پر حملہ کیا۔ مذکورہ شہری کی چیخ و پکار سن کر آس پاس کے لوگ فوری طور پر اُس کی طرف دوڑ پڑے اور آہنی ہتھیاروں اور لاٹھیوں سے ریچھ پر حملہ کیا اور عبدالرشید کو اس کے چنگل سے چھڑایا۔ مذکورہ شہری ریچھ کے حملہ میں بری طرح زخمی ہوا اور اسے فوری طور پر نزدیکی ہسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروںنے اسے مردہ قرار دیا۔ عبدالرشید کی میت جب گھر لائی گئی تو وہاں کہرام مچ گیا۔ خیال رہے وادی کشمیر میں جنگلی جانواروں کا انسانی بستیوں کی طرف رخ کرنے کا سلسلہ جاری ہے جہاں سال روان میں متعدد افراد کو زخمی جبکہ بچوں سمیت متعدد افراد کو ہلاک کیا ہے جبکہ محکمہ وائلڈ لائف خواب خرگوش کی نیند سو رہا ہے ۔