یوروپ کے ملک سویڈن میں قران پاک کی بے حرمتی کی خبرنے پوری دنیا کے مسلمانوں کے جزبات مجروح کر دئے تھے۔اب قران پاک کی بے حرمتی کا معاملہ خود سعودی عرب میں سامنے آیا ہے۔ سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں پولیس نے ایک شہری کو قرآن پاک کی بے حرمتی کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔العربیہ نیوز کے مطابق ادارہ امن عامہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ملزم نے قرآن پاک کی بے حرمتی کی اور اس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر جاری کی جس پر ادارے کی ٹیمیں فوری طور پر حرکت میں آئیں اور اس کو ریاض سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے اسے مزید کارروائی کے لیے پراسیکیوشن کے حوالے کر دیا ہے۔ واضح رہے سعودی عرب میں ایسے افراد کے خلاف بلا امتیاز اور فوری کارروائی کی جاتی ہے جو اسلام اور آداب عامہ کے خلاف غلط حرکت کرتے ہیں۔










