hajj

سعودی عرب میں حج کے دوران 1301 عازمین کا انتقال

فون ہونے والوں میں 98کا تعلق بھارت سے تھا

سرینگر//رواں برس سعودی عرب میں جھلسادینے والی گرمی کی وجہ سے 1301عازمین لقمہ اجل بن گئے جبکہ ان میں 98کے قریب عازمین ہندوستان سے تعلق رکھتے تھے ۔ وائس آف انڈیا کے مطابق سعودی عرب میں حج کے موسم کے دوران 1301 عازمین اپنی جان گنواچکے ہیں جن میں سے 83 فیصد غیر رجسٹرڈ تھے۔سعودی پریس ایجنسی نے ملک کے وزیر صحت فہد الجلازیل کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ حکومتی صحت کی دیکھ بھال کے شعبے نے شدید گرمی سے ہونے والے تناؤ کے معاملات کی دیکھ بھال کی ہے، جن میں سے کچھ لوگ ابھی بھی طبی امداد میں ہیں۔سعودی حکام کے مطابق رواں برس جو عازمین گرمی کی وجہ سے فوت ہوئے ان میں 98عازمین ہندوستان سے تعلق رکھتے تھے جبکہ سات کشمیر سے تھے ۔ مرنے والوں میں کئی بزرگ اور شدید بیمار افراد شامل ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا کہ ابتدائی طور پر ذاتی معلومات یا شناختی دستاویزات کی کمی تھی لیکن اب تمام متاثرین کی شناخت کر لی گئی ہے اور ان کے اہل خانہ کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔ شناخت، تدفین اور ڈیتھ سرٹیفکیٹ جاری کرنے کے لیے مناسب طریقہ کار پر عمل کیا گیا۔رپورٹ کے مطابق صحت کے نظام نے ہنگامی دیکھ بھال اور سرجری سے لے کر ڈائیلاسز تک 465,000 سے زیادہ خصوصی علاج کی خدمات فراہم کیں، جن میں 141000 خدمات ان لوگوں کے لیے بھی شامل ہیں جنہیں حج کرنے کی سرکاری اجازت نہیں ملی تھی۔واضح رہے کہ امسال گرمی کی وجہ سے سعودی عرب میں عازمین کو فریضہ حج اداکرنے میں کافی دشواریاں پیش آئیں جبکہ جھلسا دینے والی گرمی کی وجہ سے ایک کے بعد ایک عازم غشی کھاکر گر پڑتا تھا ۔ اس بیچ سینکڑوں عازمین کو ہسپتال میں بھی داخل کرایا گیا اور کئی ایک کی حالت بہتر ہوئی ۔