weather update

سری نگر میں موسم کی سرد ترین رات، درجہ حرارت منفی 1.2 ڈگری سیلسیس تک گر گیا

گزشتہ 25برسوں میں ماہ نومبر میں درجہ اس قدر نہیں گرا ہے ۔ محکمہ موسمیات

سرینگر///سری نگر نے موسم کی سرد ترین رات کا تجربہ کیا جبکہ کشمیر کے بیشتر حصوں میں درجہ حرارت صفر سے نیچے رہا۔ سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 1.2 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا، جو گزشتہ رات منفی 0.4 ڈگری سیلسیس سے کم ہے۔ اس وقت درجہ حرارت معمول سے 1.3 ڈگری سیلسیس کم تھا۔ کشمیر کے کئی علاقوں میں مسلسل تیسری رات درجہ حرارت صفر سے نیچے ریکارڈ کیا گیا اور پارہ نقطہ انجماد سے نیچے رہا۔قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 1.4 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا، جبکہ پہلگام میں وادی کا سب سے سرد درجہ حرارت منفی 2.3 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ سکینگ کے لیے مشہور سیاحتی مقام گلمرگ میں منفی 0.6 ڈگری سیلسیس اور کپواڑہ میں منفی 0.8 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ واحد ویدر اسٹیشن جنوبی کشمیر کے کوکرناگ میں تھا۔ جہاں درجہ حرارت صفر سے 0.4 ڈگری سیلسیس زیادہ تھا۔محکمہ موسمیات نے جمعہ کو جموں و کشمیر میں بعض مقامات پر ہلکی بارش یا گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ اگلے دو دنوں میں بالخصوص کشمیر کے بالائی علاقوں میں ہلکی بارش یا برفباری کا امکان ہے۔ ادھر ماہرین موسمیات نے کہا ہے کہ اس طرح ماہ نومبر میںدن کے درجہ حرارت میں تنزلہ 25برسوں بعد دیکھی گئی ہے ۔دریں اثناء سرینگر سمیت وادی کے دیگر اضلاع میں صبح کے وقت سخت دھند کی وجہ سے سڑکوں پر چلنا بھی مشکل ہوگیا ہے اور گاڑیاں صبح کے اوقات لائٹ جلاکر آہستہ آہستہ چلتے دیکھے گئے ۔ وائس آف انڈیا کے مطابق وادی کشمیر میں سردی کی شدت دن بدن بڑھتی ہی جارہی ہے اور سرینگر میں گزشتہ رات 0.8ڈگری سلسیس ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ جنوبی کشمیر کے کئی اضلاع میں رات کا درجہ حرارت منفی انجماد سے نیچے ریکارڈ کیا گیا ہے ۔سرینگر میں تقریباً 2 ڈگری سینٹی گریڈ کی گراوٹ ریکارڈ کی گئی، جو گزشتہ رات 0.9 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے 0.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ بیس برسوں میں ماہ نومبر میں اس قدر درجہ حرارت کی گراوٹ نہیں دکی گئی ہے ۔ادھرصبح کے اوقات وادی کے دیگر اضلاع کے علاوہ شہر سرینگر کے بیشتر حصوں میں دھند کی ایک گھنی چادر چھائی ہوئی تھی جس سے مرئیت کم ہوئی اور صبح کے وقت مسافروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔انہوں نے کہا کہ کشمیر کے گیٹ وے ٹاؤن قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت 0.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ اہلکار نے بتایا کہ اس جگہ کا کم از کم درجہ حرارت معمول سے 1.0 ڈگری سینٹی گریڈ کم تھا۔جنوبی کشمیر کے مشہور تفریحی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 2.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے 1 ڈگری سینٹی گریڈ کم ہے۔اہلکار نے بتایا کہ جنوبی کشمیر میں بھی کوکرناگ میں کم از کم درجہ حرارت 1.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو کہ اس جگہ کے لیے معمول تھا۔اہلکار نے بتایا کہ شمالی کشمیر کے کپوارہ قصبے میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 0.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے 1. ڈگری سینٹی گریڈ کم تھا۔عہدیدار نے بتایا کہ گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 1.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اور شمالی کشمیر میں دنیا کے مشہور اسکیئنگ ریزورٹ کے لیے یہ معمول تھا۔انہوں نے کہا کہ جموںمیں کم سے کم درجہ حرارت 12.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو اس جگہ کے لیے معمول تھا۔26 نومبر تک موسم خشک مگر ابر آلود رہنے کا امکان ہے تاہم درجہ حرارت میں کسی اضافی کا کوئی امکان نہیں ہے۔ جبکہ صبح و شام سخت سردی کے ساتھ ساتھ گہری دھند بھی ہوسکتی ہے ۔ دریں اثناء وادی میں سخت سردی کی وجہ سے جہاں عام لوگوں کو شدید دشواریاں پیش آرہی ہیں وہیں سکولی بچوں کی مشکلات بھی بڑھی ہے اور والدین کے ساتھ ساتھ عوامی حلقوں نے سکولوں کیلئے سرمائی تعطیلات کا مطالبہ کیا ہے ۔