سری نگر//شیر گڑھی کمپلیکس میں نئی تزئین و آرائش شدہ آرٹ گیلری میں اتوار کو شروع ہونے والا پانچ روزہ نیشنل آرٹ کیمپ اِختتام پذیر ہوا ۔ اِس پانچ روزہ کیمپ میں ہندوستان بھر سے 22فن کاروں سے حصہ لیا۔تقریب کا اہتمام جے اینڈ کے اکیڈیمی آف آرٹ ، کلچر اینڈ لینگویجز نے آرٹ گیلری سری نگر میں جاری آئیکونک ویک فیسٹول کے تحت کیا تھا جو ’ آزادی کا امرت مہااُتسو‘ کی تقریبات کے ایک حصے کے طور پر منعقد کیا جارہا ہے ۔واضح رہے کہ اس برس 15 ؍اگست کو آرٹ میوزیم کا افتتاح لیفٹیننٹ گورنر نے نئے تجدید شدہ پرانے اسمبلی کمپلیکس میں کیا تھا جہاں تاریخی پتھر کی عمارت کل وقتی بنیادوں پر فن پاروں کے لئے وقف ہے۔اَپنے خیالات کا اِظہار کرتے ہوئے ایم کے رینہ کے کہا کہ جموں و کشمیر میں فنون لطیفہ کی ایک بھرپور روایت ہے اور اس طرح کے کیمپوں کے اِنعقاد سے صرف جموںوکشمیر یوٹی کے فن پاروں کے خزانے میں اِضافہ ہوگا۔ پروگرام میں حصہ لینے والوں میں جگموہن ماتھودیا، کے گل، سنجے رائے، وشاکھا آپٹے، صبیہ خان، ڈاکٹر اے کے ڈکشت،چنچل گنگولی،کشورشنکر اور وسنت وشنو شامل تھے۔یوٹی کے حصہ لینے والوں میں ارشد صالح، مسعود تابش، یوسف نقشبندی، اور نوشاد غیور شامل تھے۔نامور قومی اور مقای فنکاروں کے علاوہ، وادی بھر سے کئی ابھرتے ہوئے فنکاروں نے بھی 5 روزہ تقریب میں شرکت کی، جو آرٹ میوزیم کمپلیکس میں اپنی نوعیت کا پہلاایونٹ تھا۔تقریب کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے اکیڈمی کے ایڈیشنل سیکرٹری سنجیو رانا نے کہا کہ جے کے اے اے سی ایل ایسے اقدامات کی حمایت جاری رکھے گا جن کا مقصد دیسی آرٹ کی شکلوں کو فروغ دینا ہے۔ نظامت کے فرائض اکیڈمی کے اسسٹنٹ ایگزبشن آفیسر ارشاد احمد اور چیف ایڈیٹر پہاڑی ڈاکٹر فاروق انور مرزا نے انجام دی۔










