سرینگر میں انسداد رشوت ستانی بیورو کی کارروائی

جیالوجی و مائننگ ڈیپارٹمنٹ کا افسر 15 ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار

سرینگر/وی او آئی//انسداد بدعنوانی بیورو (ACB) سرینگر نے جیالوجی و مائننگ محکمہ کے منرل سپروائزر بشارت حبیب کو رنگے ہاتھوں رشوت لیتے ہوئے گرفتار کر لیا۔ وائس آف انڈیا کے مطابق یہ کارروائی ایک شہری معراج الدین چیتہ ولد منظور احمد چیتہ ساکن پاندریٹھن کی جانب سے دی گئی تحریری شکایت کے بعد کی گئی، جس میں الزام لگایا گیا تھا کہ مذکورہ افسر *ریت اٹھانے کی اجازت دینے کے لیے رشوت طلب کر رہا تھا۔ACB سرینگر پولیس اسٹیشن کی ٹیم نے الزامات کی خاموشی سے تصدیق کی، اور الزامات درست پائے جانے پر *انسداد بدعنوانی ایکٹ 1988 (ترمیم شدہ) کی دفعہ 7 کے تحت کیس نمبر 11/2025 درج کیا گیا۔اس کے بعد تشکیل دی گئی ACB کی خصوصی ٹیم نے 15,000 روپے رشوت لیتے ہوئے بشارت حبیب کو موقع پر ہی گرفتار کر لیا۔* ملزم کو فوری تحویل میں لے کر مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔قابل ذکر بات یہ ہے کہ *صرف دو روز قبل اسی محکمے کے ایک اور اہلکار کو صفاپورہ علاقے میں 10,000 روپے رشوت لیتے ہوئے پکڑا گیا تھا۔ACB نے بیان میں کہا ہے کہ وہ سرکاری اداروں سے کرپشن کے خاتمے اور شفاف و جوابدہ طرز حکمرانی کے لیے پرعزم ہے۔ عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ بے خوف ہو کر بدعنوانی کی شکایات درج کرائیں تاکہ ایک صاف و شفاف سماج کی تشکیل ممکن ہو۔