Ban on schools run by public welfare trusts

سرکاری اسکولوں میں بنیادی ڈھانچے اورنچلی سطح پرلازمی سہولیات کافقدان

200طلبہ کیلئے2کمروں پرمشتمل مڈل اسکول

گاندربل//سرکاری سطح پرتعلیم کے بنیادی ڈھانچے اورنچلی سطح پرلازمی سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے ہی بورڈآف اسکول ایجوکیشن کی جانب سے لئے جانے والے دسویں جماعت کے سالانہ متحانات میں سرکاری اسکولوں کی کارکردگی غیر تسلی بخش رہتی ہے لیکن اس جانب آج تک محکمہ تعلیم یاحکومت کی جانب سے ضروری توجہ نہیں دی گئی ۔پرائمری اورمڈل درجے تک کے بیشترسرکاری اسکولوںمیں جگہ یعنی کلاس رومزاورمدرسین کی کمی کامسئلہ درپیش ہے ۔جے کے این ایس کے مطابق سرکاری اسکولوںمیں جگہ کی کمی کی ایک جیتی جاگتی مثال گورنمنٹ مڈل اسکول زیری پورہ کولان گاندربل ہے ،جہاں200طلبہ کیلئے صرف2کمرے یاکلاس روم ہیں۔زیر غور سرکاری تعلیمی ادارہ گورنمنٹ مڈل اسکول زیری پورہ کولان ہے جو کنگن تحصیل کے ہریگانیوان ایجوکیشنل زون میں آتا ہے۔مذکورہ مڈل اسکول بھی ہیڈ ماسٹر کے بغیر ہے۔اسکول میں تعینات 8 سے زائد اساتذہ ہیں لیکن وہ گزشتہ2 سالوں سے اسکول میں کلاس رومزکی کمی کامعاملہ متعلقہ حکام کے ساتھ اٹھا رہے ہیں لیکن آج تک کوئی توجہ نہیں دی گئی۔گورنمنٹ مڈل اسکول زیری پورہ کولان گاندربل کی عمارت میں صرف2 کمرے ہیں جب کہ رول200سے زیادہ ہے۔اسکول میں تعینات اساتذہ کہتے ہیں کہ اب ہم طلباء سے سکول کی شفٹ کے حساب سے حاضر ہونے کو کہہ رہے ہیں۔انہوںنے ایک میڈیا ادارے کوبتایاکہ ہم جانتے ہیں کہ اس کا اثر طلباء کی تعلیم پر پڑے گا لیکن ہمارے پاس کوئی آپشن نہیں ہے۔اساتذہ کے مطابق وہ جگہ کی کمی کی وجہ سے کبھی کبھار برآمدے میں کلاس لیتے ہیں۔ وہ کہتے ہیںکہ ابھی تک اس دور دراز علاقے میں برف نہیں پگھلی ہے۔سخت ٹھنڈبھی ہے۔لیکن سخت سردی کے باوجود ہمارے پاس طالب علموں کو برآمدے پر بٹھانے کے علاوہ کوئی دوسرا راستہ نہیں ہے۔اسکول میں گراؤنڈ کی بھی کمی ہے،جس وجہ سے اسکول میں کوئی کھیلوں کی سرگرمیاں نہیں ہوتی ہیں کیونکہ کوئی کھیل کا میدان نہیں ہے۔ اساتذہ کاکہناتھاکہ ہم امید کرتے ہیں کہ اس اسکول کو ایک محفوظ جگہ پر منتقل کیا جائے گا جہاں عمارت کشادہ ہو۔ اساتذہ نے اعتراف کیا کہ اس اسکول میں طلباء کے ساتھ ساتھ اساتذہ بھی بری طرح متاثر ہوتے ہیں۔مقامی لوگوںنے بتایاکہ ہم اپنے بچوں کو پرائیویٹ سکول بھیجنے کے متحمل نہیں ہو سکتے۔ ہم جانتے ہیں کہ اسکول میں بنیادی ڈھانچہ، مناسب رہائش اور کھیل کے میدان کی کمی ہے، لیکن ہم کچھ نہیں کر سکتے۔والدین کے ایک گروپ نے کہا کہ ہم حکام سے اپیل کرتے ہیں کہ غریب طلباء کو کھیل کے میدان کے ساتھ ایک کشادہ عمارت فراہم کی جائے۔