صحت افزاء مقامات کی عظمت رفتہ سیاحوں کوسہولیات بہم پہنچانے کے لئے صلاح مشورہ جاری
سرینگر//سیاحت کو فروغ دینے کے سلسلے میں مرکزی سرکاراور جموں کشمیر انتظامیہ کی جانب سے ایک اور بڑا قدم،سرحدی علاقوں میں ملکی غیرملکی سیاحوں کی رسائی کویقینی بنانے کے ضمن میں اقدامات اٹھانے کافیصلہ مقامی آبادی کو ملکی غیرملکی سیاحوں کوٹھہرانے کے لئے اپنے رہائشی مکان استعمال کرنے کی اجازت ہو گی اور ا سلئے انہیں سرکا رکی جانب سے سبسڈی پرلون بھی فراہم کیاجائیگا جبکہ پسماندہ علاقوں کے لوگ ترقی کی راہوں پر گامزن ہونگے ۔وی او آئی کے مطابق سرکار نے باوڈر علاقوں تک سیاحوں کی رسائی کویقینی بنانے کافیصلہ کیاہے اور اس سلسلے میں سرحدوں کے قریب صحت افزاء مقامات کونقشے پرلاکر ان کی عظمت رفتہ شان وشوکت بحال کرنے کیلئے خصوصی اقدامات اٹھائے جارہے ہیں ۔ جموںو کشمیرسرکار نے دور دراز علاقوں میں موجود صحت افزاء مقامات کے ارد گرد رہنے والے لوگوں کوملکی غیرملکی سیاحوں کوٹھہرانے کے لئے اپنے رہائیش مکان استعمال کرنے کے فیصلے کوہری جھنڈی دکھائی ہے مکان مالکان تعلیم یافتہ بے روز گاروں نوجوانوں کوسیاحت فروغ کے ساتھ ساتھ سیاحوں کوبہتر سہولیات فراہم کرنے کے لئے بنیاد ی ڈھانچہ قا ئم کرنے کی خاطر لون فراہم کیاجائیگا اور اس لون پرانہیں سبسڈی بھی دی جائے گی۔ سرکار ی ذرائع کے مطابق رواں برس کے دوران جس بڑی تعداد میں ملکی غیرملکی سیاح وارد کشمیر ہوئے اس کومد نظر رکھتے ہوئے سرمائی کھیلوں نئے سال کی خوشیاں منانے کے ضمن میں بڑی تعداد میں ملکی غیر ملکی سیاح وارد کشمیر ہونا چاہتے ہے ۔بکنگ کاسلسلہ آج سے ہی شروع ہوا ہے او ربیشتر ملکی غیرملکی سیاحوں کایہ مانناہے کہ وہ نئے سال کی خوشیاں دور دراز علاقوں کی صحت افزاء مقامات پرمنانے میں دلچسپی رکھتے ہے اور اس مقصدکے لئے سرکا رنے بھی بڑے پیمانے پراقدامات اٹھانے کافیصلہ کیاہے ۔سرکار کے مطابق وادی کے مختلف علاقوں کے دور دراز علاقوں اور سرحدی علاقوں میں سیاحوں کولانے لے جانے کے لئے کئی طرح کے اقدامات اٹھائے جارہے کئی اداروں کومتحرک رہنے کی تلقین کی گئی ہے سڑک رابطہ مسلسل بحال رکھاجائیگا ملکی غیرملکی سیاحوں ووہ تمام سہولیات فراہم ہوگی جوانہیں بڑے شہروں میں دستیاب ہوا کرتی ہے اور اس سلسلے میں جموں کشمیرسرکا رنے ٹورازم ڈیپارٹمنٹ کو متحرک کردیاہے ،جبکہ دیگر اداروں کوٹورازم ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ ر ابطہ قائم کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے ۔باوثو ق ذرائع کے مطابق رواں برس سرمائی کھیلوں اور نئے سال کاجشن منانے میں ملکی او رغیرملکی سیاحو کی بڑی تعداد وارد کشمیر ہونے جارہی ہے اور ان سیاحوں کا مانناہے کہ وہ سکون اور دور دراز جگہوں پراپنی خوشیاں بکھیر کر ان لوگوں کوابھی ان میں شامل کرناچاہتے ہے۔ملکی غیرملکی سیاحوںکایہ بھی کہناہے کہ سیاحت جموں وکشمیر کے لئے ہی نہیں بلکہ دنیاکے لئے اس وقت معاشی اور اقتصادی طور پرانتہائی اہمیت کاحامل ہے تاہم دنیامیں وادی کشمیرایسی واحد جگہ ہے جہاں قدرتی مناظر آس پاس کاماحول دلفریب ہے اور لوگوں کی مہمان نوازی سب سے بڑھ کرہے ۔دنیاکاکوئی بھی انسان نہ قدرتی مناظر سے منہ موڑناچاہتا ہے او رنہ ہی سکون کے چند لمحات کوبرباد کرناچاہتاہے اور سب سے بڑھ کر کولوگ ان کے میز بان ہونگے ان کے ساتھ ہم ملاقی ہونے میں فکر محسوس کرینگے۔










