Kashmir assembly

سخت ترین سیکورٹی انتظامات کے بیچ جموں کشمیر یوٹی کے پہلا بجٹ اجلاس آج سے ہوگا شروع ، تمام تیاریاں مکمل

لیفٹنٹ گورنر ایوان سے کلیدی خطاب کرکے اجلاس کا افتتاح کریں گے ، 09مارچ کو ہوگا بجٹ پیش

سرینگر // سخت ترین سیکورٹی انتظامات کے بیچ جموں کشمیر یوٹی کے پہلے بجٹ اجلاس آج سے شروع ہوگا جس کیلئے تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہے ۔ اجلاس کے پہلے د ن جموں و کشمیر کے لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا کا ایوان سے کلیدی خطاب کریں گے جبکہ 07مارچ کو جموں کشمیر یوٹی کا پہلا بجٹ اجلاس پیش کیا جائے گا ۔ادھر قانون ساز اسمبلی کے پہلے بجٹ اجلاس کے آغاز سے قبل وزیر اعلیٰ کے مشیر ناصر اسلم وانی نے مقننہ کمپلیکس کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا۔ سی این آئی کے مطابق 7سال بعد جموں کشمیر یوٹی حکومت کا پہلا بجٹ اجلاس آج سے شروع ہوگا اور وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ 7مارچ کو اپنا پہلا بجٹ پیش کریں گے ۔ بجٹ اجلاس کیلئے جہاں تیاریاں مکمل کر لی گئی وہیں اپوزیشن میں بیٹھے ممبر ان اسمبلی سرکار کو گھیرنے کیلئے بھی کمر بستہ ہے ۔ اسی دوران معلوم ہوا ہے کہ جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے آج سے ہونے والے آئندہ بجٹ اجلاس سے پہلے حکام نے تمام محکموں کو ہدایت کی ہے کہ وہ نوڈل افسران کی تقرری کریں اور محکمانہ سطح پر سوالیہ سیل قائم کریں۔رپورٹس کے مطابق قانون ساز اسمبلی کے 90 میں سے 82 ممبران نے تقریباً 800 سوالات اور 80 پرائیویٹ ممبران بلز جمع کرائے ہیں۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ سیشن کے دوران سوالات پر بعض پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔ جس میں خاص طو پولیس،امن و قانون اور سیکورٹی کے معاملات کی اجازت نہیں دی جائے گی جب تک کہ اسپیکر انہیں خصوصی حالات میں اجازت نہ دیں۔ اسی دوران جموں و کشمیر کی کابینہ نے لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا اجلاس کے پہلے روز ایوان سے افتتاح کریں گے اور ان کے خطاب سے کارورائی شروع ہو ہوگی ۔ خیال رہے کہ جموں و کشمیر تنظیم نو قانون 2019 کے مطابق لیفٹنٹ گورنر قانون ساز اسمبلی کے ہر عام انتخابات کے بعد پہلے اجلاس کے آغاز پر اور ہر سال کے پہلے اجلاس کے آغاز پر قانون ساز اسمبلی سے خطاب کریں گے۔جموں و کشمیر اسمبلی کا 43 روزہ طویل بجٹ اجلاس لیفٹنٹ گورنر کے اسمبلی سے خطاب کے ساتھ شروع ہوگا۔ گزشتہ چار مہینوں میں ایل جی کا اسمبلی سے یہ دوسرا خطاب ہوگا۔اسی دوران اسی دوران قانون ساز اسمبلی کے پہلے بجٹ اجلاس کے آغاز سے دو دن قبل، وزیر اعلیٰ کے مشیر ناصر اسلم وانی نے ہفتہ کو مقننہ کمپلیکس کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا۔ذرائع نے بتایا کہ مشیر نے کمپلیکس کا ایک چکر لگایا اور ہموار کارروائی کو آسان بنانے کے لیے کیے گئے انتظامات کا معائنہ کیا۔ اس کے علاوہ انہوں نے اراکین اسمبلی، میڈیا والوں کے لیے سہولیات کا بھی جائزہ لیا اور جہاں ضرورت پڑی اسے مزید بہتر بنانے کی ہدایات جاری کیں۔انہوں نے قانون ساز کونسل کمپلیکس میں قائم کینٹین کا بھی دورہ کیا اور صوفوں کی جگہ کھانے کی میزیں لگانے کا مشورہ دیا۔ انہوں نے متعلقہ عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ ارکان اسمبلی اور میڈیا والوں کو کسی قسم کی تکلیف کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ادھر جموں و کشمیر اسمبلی کے بجٹ اجلاس سے پہلے، وزیر اعلی عمر عبداللہ نے اپنی رہائش گاہ پر نیشنل کانفرنس اور اس کے اتحادیوں کے ایک مشترکہ اجلاس کی صدارت کی۔ذرائع نے بتایا، اتوار کی سہ پہر شروع ہونے والی میٹنگ میں این سی، کانگریس، سی پی آئی (ایم)، اے اے پی اور آزاد قانون سازوں نے شرکت کی۔