3 جولائی سے لے کر اب تک تقریباً 30ہزار یاتریوں نے گھپا کا درشن کیا
سرینگر/ سی این آئی // جموں میں شدید بارشوں کے بیچ سخت ترین حفاظتی انتظامات کے ساتھ 6900یاتریوں پر مشتمل ایک اور قافلہ جموں بیس کیمپ سے وادی کی طرف روانہ ہو گیا ۔ سی این آئی کے مطابق سخت حفاظتی انتظانات اور برستی بارشوں کے بیچ جموں کے بھگوتی نگر بیس کیمپ سے سنیچروار کی صبح 6900یاتریوں پر مشتمل ایک اور جتھا گھپا کے درشن کیلئے روانہ ہوگیا ۔ حکام کے مطابق 6,900 سے زیادہ یاتریوں کا ایک تازہ قافلہ سنیچروار کے روز بھگوتی نگر بیس کیمپ سے جنوبی کشمیر کے ہمالیہ میں واقع امرناتھ مندر کی درشن کیلئے روانہ ہوا ۔ انہوں نے کہا کہ3 جولائی سے لے کر اب تک تقریباً 30ہزار یاتریوں نے گھپا کا درشن کیا ۔ حکام نے بتایا کہ 6,979 یاتریوں پر مشتمل چوتھا قافلہ جس میں5,196 مرد، 1,427 خواتین، 24 بچے، 331 سادھو اور سادھویاں اور ایک ٹرانسجینڈر شامل تھا دو الگ الگ قافلوں میں بھگوتی نگر بیس کیمپ سے صبح سخت سیکورٹی کے درمیان روانہ ہوئے۔انہوں نے بتایا کہ 4,226 یاتری 161 گاڑیوں میں ننوان بیس کیمپ کیلئے 48 کلومیٹر کے روایتی پہلگام راستے کے لیے روانہ ہوئے، 2,753 یاتریوں کو 151 گاڑیوں میں چھوٹے لیکن 14 کلومیٹر طویل بالتل راستے کی طرف روانہ کیا گیا۔تازہ روانگی کے ساتھ، کل 24,528 یاتری وادی کے لیے جموں کے بیس کیمپ سے بدھ کے روز روانہ ہوئے ہیں۔










