ستیش شرما نے کٹھوعہ سانحہ پر غم کا اظہار کیا

متاثرہ خاندانوں کی حمائت کی یقین دہانی کرائی

سرینگر//وزیر برائے خوراک و سول سپلائیز اور امور صارفین ، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹرانسپورٹ مسٹر ستیش شرما نے ضلع کٹھوعہ میں لینڈ سلائیڈنگ اور کلاؤڈ برسٹ واقعات کی وجہ سے انسانی جانوں کے ضیاع اور دیگر کئی افراد کے زخمی ہونے پر دُکھ کا اظہار کیا ہے ۔ سوگوار خاندانوں سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے وزیر نے انہیں یقین دلایا کہ اس مشکل وقت میں متاثرہ خاندانوں کو ہر ممکن امداد فراہم کی جائے گی ۔ مسٹر شرما نے زور دے کر کہا کہ غم کی اس گھڑی میں حکومت کٹھوعہ کے لوگوں کے ساتھ مضبوطی سے کھڑی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ انتظامیہ کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ تمام متاثرہ خاندانوں کی حفاظت اور بحالی کو یقینی بنانے کیلئے فوری طور پر بچاؤ اور امداد کے اقدامات اٹھائے ۔ وزیر نے خطے کے عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ محتاط رہیں اور جاری بچاؤ اور امدادی کوششوں مین انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں ۔