ستیش شرما نے چھمب حلقہ میں دیہی ترقی محکمہ کے تحت ترقیاتی کاموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا

ستیش شرما نے چھمب حلقہ میں دیہی ترقی محکمہ کے تحت ترقیاتی کاموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا

منصوبوں کی مؤثر اور بروقت تکمیل کو یقینی بنانے پر زور

جموں//وزیر برائے خوراک ، شہری رسدات و اَمورِ صارفین ، ٹرانسپورٹ ، امورِ نوجوان و کھیل کود ، آئی ٹی ، سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور آر آئی اینڈ ٹریننگ ستیش شرما نے چھمب حلقہ میں دیہی ترقی محکمہ کی طرف سے مختلف سکیموں اور پروگراموں کے تحت چلائے جارہے جاری ترقیاتی کاموں کی طبعی و مالیاتی پیش رفت کا جائزہ لینے کے لئے متعلقہ افسران کے میٹنگ کی صدارت کی۔میٹنگ میں دیہی ترقی محکمہ کے دائرہ اِختیار میں آنے والی چھمب حلقہ میں جاری سکیموں اور پروجیکٹوں کی پیش رفت کا جائزہ لینے اور دیہی ترقیاتی اَقدامات کی مؤثر عمل آوری کو یقینی بنانے پر توجہ مرکوز کی گئی۔میٹنگ کے شروعات میں اسسٹنٹ کمشنر ڈیولپمنٹ جموں ڈاکٹر وِکاس شرما نے وزیر موصوف کو چھمب حلقہ میں دیہی ترقی محکمہ جموں کے زیر قیادت مختلف کاموں کی موجودہ صورتحال کے بارے میں جانکاری دی۔دوران میٹنگ وزیر ستیش شرماجو چھمب حلقہ سے رُکن قانون ساز اسمبلی بھی ہیں، نے دیہی ترقی محکمہ سیکٹر کے مختلف پہلوؤں کا تفصیلی جائزہ لیا جس میں منریگا، پی ایم اے وائی۔جی، کیپکس، رورل سینی ٹیشن اور اِس سے منسلک شعبوں کی عمل آوری شامل ہیں۔ستیش شرما نے تمام بلاکوں یعنی چوکی چورا، مائرہ منڈیاں، سموان، کھارا بالی اور کھور میںدیہی ترقیاتی محکمہ سیکٹر پروجیکٹوںمیں مرکزی اَصولوں کے طور پرشفافیت اور جوابدہی پر زور دیا۔ اُنہوں نے کمیونٹی کے ترقیاتی اثاثوں کی تعمیر میں دیگر محکموں کے ساتھ ہم آہنگی پر زور دیا۔اُنہوں نے دیہی علاقوں کی ترقی میں منریگا کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ یہ سکیم ملک اور آئین کی سوشلسٹ روح کی علامت ہے۔وزیر موصوف نے دیہی ترقی محکمہ کے بنیادی مقصد پر زور دیا جو دیہی کمیونٹیوں کی سماجی و اِقتصادی ترقی ہے۔ اُنہوں نے اِفسروںسے کہا کہ وہ آر ڈی ڈی کے مشن کے بنیادی پہلوؤں کے طور پر روزگار پیدا کرنے اور سکل ڈیولپمنٹ پر توجہ مرکوز کریں۔اُنہوںنے اے سی ڈی کو ہدایت دی کہ وہ زیر اِلتوا ٔکاموں کی تکمیل پر توجہ مرکوز کریں ، ٹینڈرنگ کے عمل میں تیزی لائیں اور محکمانہ کاموں کی باقاعدگی سے نگرانی کریں۔بی ڈی اوز کو ہدایت دی گئی کہ وہ فنڈز کی کمی سے بچنے کے لئے 2024-25 ء کے منصوبوں کے سرمایہ کاری کے کام کو مقررہ مدت میں مکمل کریں۔میٹنگ میں اے سی پی جموں ایگزیکٹیو اِنجینئر آر اِی ڈبلیو، چوکی چورا، مائرہ منڈیاں، سموان، کھوڑ اور کھارا بلی کے بی ڈی اوز کے علاوہ دیہی ترقی محکمہ کے دیگر افسران نے بھی شرکت کی۔