سال 2024میں محکمہ فائر اینڈ ایمرجنسی کو مختلف علاقوں سے آگ لگنے کے 6700کالز موصول

آگ شدید جنگ ،ہر جان جو ہم بچاتے ہیں وہ ہمارے مقصد کو تقویت دیتی ہے،ہم بچانے کیلئے خدمت کرتے ہیں/ الوک کمار

سرینگر // جموں کشمیر میں آتشزدگی بڑھتے واقعات کے بیچ محکمہ فائر اینڈ ایمرجنسی سروس کا کہنا ہے کہ سال 2024میں مختلف علاقوں سے آگ لگنے کے 6700کالز موصول ہوئی جس دوران 1,699 کروڑ روپے کی جائیدادیں بچائی گئیں اور آگ بجھانے کے دوران 23اہلکار بھی زخمی ہو گئے ۔ سی این آئی کے مطابق محکمہ فائر اینڈ ایمرجنسی سروس کا کہنا ہے کہ سال 2024 میں محکمہ کو جموں و کشمیر بھر سے 6,752 آ گ لگنے کی کالز موصول ہوئیں، جن میں 42 کالز غلط تھی ۔ محکمہ کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق کہ آگ لگنے کی بنیادی وجوہات ایل پی جی سے لیک ہونے، الیکٹریکل اوورلوڈز، شارٹ سرکٹ اور گرمی کے آلات کا بڑھتا ہوا استعمال ہیں۔انہوں نے کہا کہ سال2024 کے دوران کل 6,752 فائر کالز اور 60 بچائو کالز ریکارڈ کی گئیں، جن میں سے 42 جھوٹی کالیں بھی شامل ہے ۔ انہو ں نے کہا کہ وادی بھر میں مختلف کارروائیوں کے دوران 23 فائر سروس اہلاکر زخمی ہو گئے جبکہ اعداد و شمار سے یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ نومبر 2024 کے آخر تک پورے خطے میں 6,427 آگاہی پروگرام منعقد کیے گئے، جن میں 566,797 طلباء، 50,713 تدریسی عملہ، 34,258 صحت کے ملازمین، اور 118,890 دیگر شرکاء تک آگ کی حفاظت کے بارے میں شعور اجاگر کیا گیا۔محکمہ کے ڈائریکٹر جنرل اور اے ڈی جی پی الوک کمار نے بتایا کہ 99فیصدی لوگ اپنے جلتے ہوئے گھروں سے نکلنا چاہتے ہیں جبکہ ہم جان بچانے کیلئے اندر جانے کا انتظار نہیں کر سکتے۔ آگ سے لڑنا جس سے جانوں اور حفاظت کو خطرہ لاحق ہے وہ سب سے خطرناک چیلنجز میں سے ایک ہے جن کا ہمیں سامنا ہے۔ جان بچانے کے لیے ہماری گہری وابستگی ہمیں آگے بڑھاتی ہے۔ ہر آگ ایک شدید جنگ ہے، اور ہر جان جو ہم بچاتے ہیں وہ ہمارے مقصد کو تقویت دیتی ہے۔اس نے مزید کہا’’ہم بچانے کے لیے خدمت کرتے ہیں‘‘۔فائر اینڈ ایمرجنسی سروس محکمہ نے کہا کہ اس نے جنوری سے نومبر 2024 تک 6,752 آتشزدگی کے واقعات کا جواب دیا۔ ان واقعات کے نتیجے میں آپریشن کے دوران 23 فائر سروس اہلکار زخمی ہوئے۔