muzaffar shah

سال 2024میں شہر سرینگر میں سڑک حادثات کے دوران 57افراد لقمہ اجل

ہمیں ڈرائیوروں کی ذہنیت کو تبدیل کرنے کیلئے مل کر کام کرنا چاہیے / ایس ایس پی ٹریفک سٹی سرینگر

سرینگر // سال 2024میں شہر سرینگر میں سڑک حادثات کے دوران 57افراد لقمہ اجل بن گئے کا انکشاف کرتے ہوئے ایس ایس پی ٹریفک سٹی سرینگر مظفر شاہ نے کہا کہ سرینگر میں بڑھتی ہوئی ٹریفک خلاف ورزی تشویش کا باعث بنی ہوئی ہے اور صرف اس سال 4 لاکھ ٹریفک چالان جاری کیے گئے ۔ سی این آئی کے مطابق ایس ایس پی ٹریفک سرینگر سٹی مظفر احمد شاہ نے کہا کہ شہر میں سڑک قوانین کا عملدر آمد کرانا اور ٹریفک حادثات بڑھتی ہوئی تشویش کا باعث بنی ہوئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سال 2024کے دوران 4 لاکھ ٹریفک چالان جاری کیے گئے اور سڑک ٹریفک حادثات میں 57 جانیں ضائع ہوئیں۔انہوں نے کہا کہ جاری کردہ اعدادوشمار شہر میں ڈرائیونگ کے بڑھتے ہوئے غیر محفوظ طریقوں کی نشاندہی کرتے ہیں۔ایس ایس پی ٹریفک سرینگرمظفر احمد شاہ نے کہا’’اس سال 4 لاکھ چالان جاری کیے جانے کے باوجود، حادثات اور اموات کی تعداد تشویشناک حد تک زیادہ ہے۔ یہ اس بات کا واضح اشارہ ہے کہ روڈ سیفٹی سے متعلق آگاہی اور نفاذ کو مزید مضبوط کرنے کی ضرورت ہے۔ ہمیں ڈرائیوروں کی ذہنیت کو تبدیل کرنے کیلئے مل کر کام کرنا چاہیے اور اس بات کو یقینی بنانا چاہیے کہ ٹریفک قوانین پر احتیاط سے عمل کیا جائے‘‘۔انہوں نے کہا کہ ٹریفک پولیس گشت میں اضافہ اشارے کو بہتر بنانے اور عوامی آگاہی کے پروگراموں کے انعقاد کے ذریعے سڑک حادثات پر قابو پانے کی کوششوں کو تیز کرنے کے لیے پرعزم ہے۔انہوں نے کہا کہ حکام ٹریفک کے ضوابط کا جائزہ لینے پر بھی غور کر رہے ہیں تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ شہر کے بڑھتے ہوئے ٹریفک کے حجم کو محفوظ طریقے سے اور موثر طریقے سے منظم کیا جا سکے۔