سائبر کرائمز کا مقابلہ کرنے کیلئے پُر عزم ، عوام سائبر سے متعلقہ مسائل کی اطلاع دیں / ایس ایس پی گاندربل
سرینگر // گاندربل ضلع میں جموں و کشمیر پولیس کے سائبر سیل نے 17 لاکھ روپے کے مالی فراڈ کے معاملات کو کامیابی کے ساتھ حل کیا ہے اور گزشتہ نو ماہ کے دوران 87 گمشدہ اسمارٹ فون برآمد کیے ہیں۔ سی این آئی کے مطابق وسطی ضلع گاندربل میں سائبر سیل نے 17 لاکھ روپے کے مالی فراڈ کے معاملات کو کامیابی کے ساتھ حل ۔ اس سلسلے میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے ایس ایس پی گاندربل راگیو ایس نے کہا کہ مارچ 2024 میں اپنے قیام کے بعد سے سائبر سیل گاندربل نے مختلف مقامات سے 87 موبائل فون برآمد کیے ہیں، جو یا تو گم یا چوری ہو گئے تھے۔انہوں نے کہا کہ ان میں سے 74 موبائل فونز قبل ازیں ان کے حقیقی مالکان کو واپس کر دیے گئے تھے، جبکہ باقی 13 منگل کو ایک میٹنگ کے دوران حوالے کیے گئے تھے۔انہوں نے کہا کہ ان وصولیوں کی کل مالیت تقریباً 16 لاکھ روپے بنتی ہے۔فون کی بازیابی کے علاوہ، سائبر سیل نے 17 لاکھ روپے کے مالی فراڈ کے معاملات کو حل کیا ہے، جن میں سے 3,78,527 روپے متاثرین کے اکاؤنٹس میں پہلے ہی واپس کیے جا چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ پولیس نے بلیک میلنگ اور سوشل میڈیا اکاونٹ ہیکنگ سے متعلق 56 سے زائد کیس کے حل کا بھی اعلان کیا، جس سے متاثرین کو خاصی راحت ملی۔سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس گاندربل سائبر کرائمز کا مقابلہ کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے عوام پر زور دیا کہ وہ سائبر سے متعلقہ مسائل کی اطلاع دیں اور انہیں یقین دلایا کہ تمام شکایات کو خلوص اور حساسیت کے ساتھ حل کیا جائے گا۔ایس ایس پی نے گاندربل ضلع کیلئے 24گھنٹوں کی سائبر ہیلپ لائن نمبر 9541786772 کے قیام کا بھی اعلان کیا۔ ہیلپ لائن سائبر سے متعلق کسی بھی خدشات کو دور کرنے میں عوام کو مدد فراہم کرے گی۔










