advisor farooq khan

رول بال ایسوسی ایشن کے وفد نے مشیر فاروق خان سے ملاقات کی

جموں//رول بال ایسوسی ایشن آف جموں و کشمیر کے وفد نے جس کی قیادت ورکنگ صدر عمر مصطفیٰ ویری کر رہے تھے ، نے لفٹینٹ گورنر کے مشیر فاروق خان سے ملاقات کی اور جے کے یو ٹی میں رول بال گیم سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا ۔ وفد نے جموں و کشمیر یو ٹی میں کھیلوں کے موجودہ منظر نامے سے مشیر کو آگاہ کیا ۔ وفد نے جموں شہر میں علیحدہ رول بال گراؤنڈ اور سرینگر میں قومی سطح کے ایونٹس کے انعقاد کا مطالبہ کیا ۔ مشیر نے کہا کہ حکومت تمام کھیلوں کی بہتری کیلئے متعدد اقدامات کر رہی ہے اور خاص طور پر ان کھیلوں پر توجہ دی جا رہی ہے جنہیں قومی /بین الاقوامی سطح پر تسلیم نہیں کیا جاتا ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت خام ٹیلنٹ ( کھلاڑیوں ) کو پکڑنے کی کوشش کر رہی ہے تا کہ ان کھلاڑیوں کو بہترین کوچنگ اور سہولیات فراہم کر کے انہیں قومی ایونٹس کیلئے تیار کیا جا سکے ۔ مشیر نے کہا کہ نوجوانوں کو ان کھیلوں میں حصہ لینے کی ترغیب دے رہے ہیں جو پہلے ہی ایشیائی اور اولمپکس کھیلوں سے تسلیم شدہ ہیں تا کہ ہم بین الاقوامی سطح پر ایک اہم کھیلوں کی قوم بن کر ابھریں ۔ خان نے وفد کو یقین دلایا کہ تمام حقیقی مطالبات پر غور کیا جائے گا ۔ اس موقعہ پر مدھو کھجوریہ جنرل سیکرٹری رول بال ایسوسی ایشن جے اینڈ کے ، سدھیر سنگھ جوائینٹ سیکرٹری ، ہتیشور سنگھ بین الاقوامی کھلاڑی اور رشک جنڈیال کپتان موجود تھے ۔