رشوت کے عوض منشیات فروش کی رہائی کا وعدہ کرکے خاتون کو ٹھگنے کا معاملہ

سرینگر پولیس نے خود کو جعلی سرکاری ملازم جتلانے والے جعلساز کو گرفتار کر لیا

سرینگر // سرینگر پولیس نے رشوت کے عوض منشیات فروش کی رہائی کا وعدہ کرتے ہوئے سرکاری اہلکار کے طور پر نقالی کرنے والا شہری کو گرفتار کرکے سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا ۔ سی این آئی کے مطابق سرینگر پولیس کا کہنا ہے کہ انہوں نے ایک جلعساز کو گرفتار کر لیا جس نے منشیات فروش کی بیوی سے شوہر کی رہائی کیلئے بھاری رقم انیٹ کر دھوکہ دیا ۔ پولیس بیان کے مطابق منگل کے روز ایک جعلساز کو گرفتار کیا گیا جس نے سرکاری افسر ہونے کا جھوٹا دعویٰ کیا تھا تاکہ منشیات سے متعلقہ جرم کے تحت زیر حراست ایک منشیات فروش کو رہا کرنے کا وعدہ کر کے ایک فرد کو بھاری رقم کا دھوکہ دیا جائے۔پولیس بیان کے مطابق 6جنوری 2025ریاض احمد چنہ کی بیوی صفیہ ریاض نے شہید گنج کے رہنے والے صادق حسن چالو پر سرکاری افسر کا روپ دھارنے اور 2 لاکھ روپے لیکر دھوکہ دہی کا الزام لگایا تھا۔ پولیس کے مطابق ملزم شخص نے خاتون کے شوہر کی رہائی میں سہولت فراہم کرنے کیلئے اثر و رسوخ کا جھوٹا دعویٰ کیا، جسے گزشتہ سال نومبر میں پولیس اسٹیشن راج باغ نے منشیات کے ایک کیس میں گرفتار کیا تھا۔ جب اس نے دھوکہ دہی کا پتہ چلا اور رقم واپس کرنے کا مطالبہ کیا تو ملزم نے صرف ایک جزوی رقم واپس کی اور باقی رقم سے انکار کردیا۔پولیس ترجمان نے مزید بتایا کہ اس سلسلے میں بی این ایس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے دھوکہ باز کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ تفتیش جاری ہے۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ درخواست گزار کے شوہر ریاض احمد چنہ کے خلاف این ڈی پی ایس پی آئی ٹی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا اور وہ اس وقت سب جیل بھدرواہ میں بند ہے۔پولیس نے کہا کہ ہم عوام سے گزارش کرتے ہیں کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ اثر و رسوخ رکھنے کا دعویٰ کرنے والے کسی بھی فرد کا شکار نہ ہوں، اور جو بھی ایسا دعویٰ کرے اسے فوری طور پر قریبی پولیس اسٹیشن یا 112 پر ڈائل کیا جائے۔