رانا نے مینڈھر نالہ کیلئے 3.4 کروڑ روپے کی لاگت سے رابطہ سڑکوں کیلئے بنیادی پتھر رکھا

رانا نے مینڈھر نالہ کیلئے 3.4 کروڑ روپے کی لاگت سے رابطہ سڑکوں کیلئے بنیادی پتھر رکھا

مینڈھر میں ترقیاتی پیش رفت کا جائیزہ لیا

مینڈھر//وزیر برائے جل شکتی ، جنگلات و ماحولیات اور قبائلی امور مسٹر جاوید احمد رانا نے مہینڈھر نالہ پر ڈاؤن اسٹریم پُل کیلئے رابطہ سڑکوں کیلئے بنیادی پتھر رکھا ۔ اس اہم انفراسڑکچر پروجیکٹ کی منظوری339.20 لاکھ روپے کی لاگت سے دی گئی ہے اور اسے روڈز اینڈ بلڈنگز ( آر اینڈ بی ) ڈیپارٹمنٹ نافذ کرے گا ۔ بنیادی پتھر رکھنے کے دوران مسٹر رانا نے عمل آوری ایجنسی کو ہدایت دی کہ وہ اس پروجیکٹ کا کام مقررہ مدت کے اندر مکمل کریں ۔ انہوں نے اعلیٰ معیاری مواد اور تکنیکی وضاحتوں کی پابندی کی اہمیت پر زور دیا ۔ تقریب کے بعد وزیر نے مینڈھر حلقہ میں ترقیاتی منظر نامے کا جائیزہ لینے کیلئے ایک جامع جائیزہ اجلاس کی صدارت کی۔ انہوں نے متعلقہ محکموں کو ہدایت دی کہ وہ گاؤں کی سطح پر آگاہی کیمپ ، ورکشاپس اور فیلڈ مظاہرے منعقد کریں تا کہ معلومات عوام تک پہنچ سکیں جس سے زیادہ عوامی شرکت اور فائدہ یقینی بنایا جا سکے ۔ اجلاس میں زرعات ، باغبانی ، تعلیم ، صحت ، دیہی ترقی ، پی ڈبلیو ڈی اور پی ایم جی ایس وائی کے افسران اور متعلقہ محکموں کے افسران بھی موجود تھے ۔