file photo

دیور لولاب بٹ محلہ کی سڑک انتہائی خستہ

لوگوں کومشکلات کا سامنا ،حکام سے میکڈم بچھانے کی اپیل

سرینگر///دیور لولاب کے بٹ محلہ کے لوگوںنے شکایت کی ہے کہ ان کے علاقے کی سڑک عرصہ دراز سے خستہ حالی کی شکار ہے جس کی وجہ سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔ لوگوںنے کہا کہ اس سڑک پر تجدید ومرمت کا کام متعلقہ حکام کیلئے لاٹری بن گیا ہے جو نریگا کے تحت اس کیلئے کام کے ٹینڈر نکالتے ہیں اور ٹھیکدار ٹھیکہ لیکر کام نہیںکرتے نتیجہ عوام مشکلات کا سامنا کرتے ہیں ۔ وائس آف انڈیا کے مطابق سرحدی ضلع کپوارہ کے دور لولاب میں بٹہ محلہ کی سڑک پچھلے کئی دہائیوں سے خستہ حال ہے۔ متعلقہ حکام صرف اس روڑ کو نریگاکام کیلئے استعمال کرتے ہیں۔جو کہ مقامی ٹھیکداروں کیلئے ایک کاروبار بناہواہے۔ٹھیکدار مرمت کا کام کاٹھیکہ لیتے تو ہیں لیکن زمینی سطح پر اس روڑ کیلئے کوئی کام نہیں کرتے جس کی وجہ سے یہ سڑک عرصہ دراز سے خستہ حالت میں پڑی ہوئی ہے۔لوگوں کے مطابق موسم خراب ہونے کے بعد یہ سڑک عوام کیلئے درد سر بن جاتی ہے کیوںکہ ہر طرف کیچڑ ہی کیچڑ دکھائی دیتا ہے اور سکولی بچے، مریض اور عام لوگ اس روڑ پر پیدل سفر نہیں کرپارہے ہیں ۔اس ضمن میں مقامی آبادی نے اعلی حکام سے فوری مداخلت کی اپیل کی ہے۔اور سڑک کو قابل آمد رفت بنایا جائے۔لوگوں نے متعلقہ حکام سے اپیل کی ہے کہ سڑک مرمت کے دوران میکڈم بچھایا جائے تاکہ لوگوں کو راحت ملے ۔