COVID-19

دوران ڈیوٹی ماسک کالازمی طورپراستعمال کریں

سری نگر//صدرمیونسپل کونسل سوپور مسرت رسول کار نے جمعہ کے روز صحت وصفائی سے وابستہ ورکروں پرزوردیاکہ وہ اپنے فرائض انجام دینے کے دوران اپنااوراپنے اہل خانہ کی صحت وسلامتی کوملحوظ نظررکھیں ۔انہوںنے کونسل کے سینٹیشن عملہ سے کہاکہ وہ حددرجہ احتیاط کیساتھ ڈیوٹی انجام دیں تاکہ وہ کوروناکی زدمیں نہ آسکیں ۔مسرت رسول کارنے حکومت سے پھرمطالبہ کیاکہ بلدیاتی اداروںمیں کام کرنے والے صفائی ورکروں اورسینٹیشن عملہ کوبھی کووڈوارئرس میں شامل کریں ۔جے کے این ایس کے مطابق صدرمیونسپل کونسل سوپور مسرت رسول کار نے جمعہ کے روزکونسل کے سینٹیشن عملہ میں ماسکس تقسیم کیں ۔اس موقعہ پرانہوںنے میونسپل کونسل سوپور کے سینٹیشن عملہ یعنی صحت وصفائی سے وابستہ ملازمین سے اپیل کی کہ وہ اپنے فرائض انجام دینے کے دوران اپنااوراپنے اہل خانہ کی صحت وسلامتی کوملحوظ نظررکھیں ۔صدرمیونسپل کونسل سوپور نے ورکروں سے کہاکہ جب وہ ڈیوٹی دینے کیلئے گھروںسے نکلتے ہیں توماسک پہن کرنکلیں اوراسبات کوپورے دن ملحوظ نظررکھیں کہ شام کوہمیں اپنے اہل خانہ کے پاس جاناہے ،اسلئے حددرجہ احتیاط برتیں ۔انہوںنے کہاکہ ماسک پہن کرہم کورونا کوکافی حدتک خودسے دوررکھ سکتے ہیں ،اسلئے اس کے استعمال کی اہمیت کونظراندازنہ کریں۔مسرت رسول کار نے کہاکہ کوروناکیخلاف جاری جنگ میں محکمہ صحت وپولیس اہلکاروں بشمول ڈاکٹروں اورافسروں کیساتھ ساتھ بلدیاتی اداروںکے سینٹیشن عملہ یا صفائی ورکروں کابھی کلیدی رول ہے ،اسلئے میں پھرایک برحکومت سے اپیل کرتی ہوں کہ ان صفائی ورکروں اورسڑکوں پر چھڑکائو کرنے والے کارکنوں کوبھی کووڈوارئرس میں شامل کریں تاکہ ان کوانکی فرض شناسی اورخدمت خلق کاصلہ مل سکے۔