Nayeem Ul Haq

دن بھر دھوپ نکالنے کے باعث وادی میں ٹھٹھراتی سردیوں کا سلسلہ جاری

منفی 10ڈگری سینٹی گریڈ کے ساتھ پہلگام وادی میں سرد ترین علاقہ درج ،زوجیلا منفی 30ڈگر ی پر منجمند

سرینگر /// وادی کشمیر میںجاری خشک موسمی صورتحال کے بیچ وادی کشمیر میںشبانہ درجہ حرارت میںکچھ حد تک بہتری ریکار ڈ کی گئی تاہم ٹھٹھراتی سردیوں کا سلسلہ جاری ہے جس نے اہلیان وادی کو گونا گوں مشکلات سے دوچار کردیا ہے۔شبانہ درجہ حرارت میں پھر سے کمی آئی ہے جس دوران سیاحتی مقام پہلگام میں ایک بار پھر منفی 10ڈگری کے ساتھ سرد ترین علاقہ درج ہوا جبکہ شہر ہ آفاق گلمرگ میں منفی 8.1ڈگری سیلشس درج کیا گیا ادھر محکمہ موسمیات نے 11جنوری کو ہلکی برفباری اور بارشوں کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا کہ 12سے 14جنور ی تک موسم مجموعی طو رپر خشک رہنے کا امکان ہے ۔ سی این آئی کے مطابق چلہ کلان کے سخت تیور کے بیچ جموں کشمیر اور لداخ میںشدید سردی کی لہر جاری ہے ۔ پوری وادی کو اپنی لپیٹ میں لیا ہے اور یخ بستہ ہوائوں کی وجہ سے شدید سردی کی لہر جاری ہے ۔ محکمہ کے مطابق درجہ حرارت میں کمی ہونے کے ساتھ ہی پوری وادی سخت ترین سردی کے لپیٹ میں آچکی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ وادی کے ساتھ ساتھ لداخ خطہ بھی شدید سردی کی لپیٹ میں ہے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق وادی کشمیر میں کم سے کم درجہ حرارت میں کمی ریکارڈ کی گئی اور پہلگام میں پھر سرد ترین رات ریکارڈ کی گئی ۔ جہاں رات کا درجہ حرارت منفی 10ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کی گئی۔محکمہ موسمیات کے مطابق سرینگر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی4.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گزشتہ شب کا درجہ حرارت منفی4.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔انہوں نے کہا کہ شہرہ آفاق گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی8.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی10.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ گاندربل میں واقع سونہ مرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی7.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زوجیلا پر شبانہ درجہ حرارت منفی30.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا ۔اس دوران گزشتہ رات بھر شدید سردی ہونے کے ساتھ جمعہ کی صبح بھی سرینگر سمیت پوری وادی میں شدت کی سردی محسوس کی جارہی ہے۔شدید سردی کی لہر جاری رہنے کے باعث جھیل ڈل کی اوپری سطح پوری طرح سے منجمد رہی۔صبح کے وقت چلنے والی یخ بستہ ہواؤں اور شدت کی سردی کی لہر برقرار رہنے کے باعث صبح کے وقت زیادہ تر لوگ گھروں سے باہر نہیں نکل پارہے ہیں۔درجہ حرارت منفی ریکارڈ ہونے نتیجے میں نل اور پانی کی ٹینکیوں میں بھی پانی جم گیا ہے جس وجہ سے اب گھروں کے اندر بھی پانی دستیاب نہیں ہو رہا ہے اور لوگوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ۔