تینوں جماعتوں کے سالانہ امتحان ماہ فروری 2025کے وسط سے شروع ہو رہے ہیں / بورڈ چیرمین
سرینگر // دسویں، گیارہویں، بارہویں جماعت کے سالانہ امتحان کیلئے ڈیٹ شیٹ آنے والے کچھ دنوں میں جاری کی جائے گی کا اعلان کرتے ہوئے جموں کشمیر بورڈ آف سکول ایجوکیشن کے چیرمین نے کہا کہ تینوں جماعتوں کے سالانہ امتحان ماہ فروری کے وسط سے شروع ہو رہے ہیں ۔ سی این آئی کے مطابق جموں و کشمیر بورڈ آف اسکول ایجوکیشن آنے والے دنوں کے اندر 10ویں، 11ویں اور 12ویں کلاس کے سالانہ باقاعدہ امتحانات کے لیے ڈیٹ شیٹ جاری کرنے کیلئے تیار ہے۔ بورڈ چیرمین ڈاکٹر پرکھشت سنگھ منہاس نے بتایا کہ 10ویں، 11ویں اور 12ویں جماعت کے لیے ڈیٹ شیٹس کو حتمی شکل دے دی گئی ہے، اور دنوں میں جاری کر دی جائے گی۔انہوں نے کہا ’’ ڈیٹ شیٹوں کو حتمی شکل دے دی گئی ہے اور کچھ ہی دنوں میں جاری کر دی جائیں گی، شاید 25 دسمبر تک ان کا منظر عام پر لایا جائے گا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ امتحانات حکومت کی طرف سے پہلے سے اعلان کردہ تاریخوں سے شروع ہوں گے اور ماہ فروری کے وسط سے تینوں جماعتوں کے سالانہ امتحان شروع ہونگے ۔ یہ بتانا ضروری ہے کہ عمر عبد اللہ کی قیادت والی این سی حکومت نے رواں سال مارچ سے اکتوبر تک کے تعلیمی سیشن کو کلاس 9ویں سے تبدیل کرنے کا اعلان کیا تھا، تاہم، 10ویں، 11ویں اور 12ویں جماعت کے لیے حکومت نے یقین دہانی کرائی ہے کہ سیشن اگلے سال اکتوبرنومبر تک واپس کر دیا جائے گا۔










