پبلک سروس کمیشن، سلیکشن بورڈ اور مسابقتی امتحانات کی ویٹنگ لسٹوں کے رولزمیں بھی تبدیلی
سرینگر// حکومت نے درجہ چہارم کی بھرتیوں، غیر مرکو( ڈی سینٹرلائزیشن) بھرتی ضوابط اور جموں کشمیر مشترکہ مسابقتی امتحانات ضوابط میں ترمیم کے علاوہ پبلک سروس کمیشن اور سروس سلیکشن بورڈ کو’ ویٹنگ فہرست‘ مرتب کرنے کیلئے یک بار چھوٹ کو منظوری دی ہے۔ وائس آف انڈیا کے مطابق لیفٹنٹ گورنر کی سربراہی والی انتظامیہ نے اس سلسلے میں علیحدہ علیحدہ4نوٹیفکیشنوں کو جاری کیا ہے اور ان سب کا اطلاق26 ستمبر2023سے ہوگا۔ عمومی انتظامی محکمہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ جموں کشمیر کے لیفٹنٹ گورنر کو آئین کی دفعہ309کے تحت حاصل اختیارات درجہ چہارم کی بھرتیوں(خصوصی بھرتی) ضوابط مجریہ2020 میں ترمیم کرتے ہے۔ ترمیم میں کہا گیا ہے کہ ویٹنگ لسٹ میں بورڈ ہر مشترکہ کیڈر (یو ٹی/ صوبائی/ ضلع) کے لیے ہر کیڈر میں منتخب امیدواروں کی تعداد کے برابر ایک علیحدہ ویٹنگ لسٹ تیار کرے گا، جو ایک سال کی مدت تک نافذ رہے گی۔ حکومت، ریکارڈ کی جانے والی وجوہات کی بنائپر، ویٹنگ لسٹ کی میعاد کو مزید 6 ماہ کے لیے بڑھا سکتی ہے۔ترمیم میں مزید کہا گیا ہے کہ مشترکہ ویٹنگ لسٹ کو سروس سلیکشن بورڈ الگ سے برقرار رکھے گا جبکہ کس بھی امیدوار کے شامل نہ ہونے کی وجہ سے اگرکوئی آسامی خالی رہ جاتی ہے تو، انتظامی محکمہ فوری طور پر اور تین ماہ کے بعد جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کو مطلع کرے گا۔ اس سلسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ محکمہ عمومی انتظامی ان اسامیوں کو یکجا کرے گی جو شامل نہ ہونے کی وجہ سے جمع ہوتے ہیں اور اسے سروس سلیکشن بورڈ کو بھیجے گا، جو اس وقت اپنائے گئے طریقہ کار پر عمل کرنے کے بعد میرٹ میں آنے والے امیدواروں کی فہرست ’جی اے ڈی‘ کو بھیجے گا۔ سرکار نے جموں کشمیر غیر مرکوز بھرتی ضوابط2010میں بھی ترمیم کی ہے اور اس میں بھی درجہ چہارم بھرتیوں جیسی ترمیم کی جائے گی۔اس دوران لیفٹنٹ گورنر کو آئین کی دفعہ309کے تحت حاصل اختیارات جموں کشمیر مشترکہ مسابقتی امتحانات ضوابط مجریہ2018 کے ضابطہ16کی شق1میں ترمیم کی جاتی ہے۔ ترمیم کے مطابق’’کمیشن سفارش کردہ امیدواروں کی فہرست کے ساتھ، امیدواروں کی ایک مستحکم ریزرو فہرست کو بھی برقرار رکھے گا، جس میں ہر زمرے کے تحت آخری سفارش کردہ امیدواروں سے کم میرٹ کے لحاظ سے جنرل اور ریزرو زمرے کی درجہ بندی کے امیدوار شامل ہوں گے اورکمیشن کی طرف سے سفارش کے عمل کو حتمی شکل دینے تک اس کو خفیہ رکھا جائے گا‘‘۔مزید کہا گیا ہے کہ ریزرو لسٹ اس وقت سامنے لائی جائے گی جب حکومت کمیشن کو ایک درخواست بھیجے گی جس ریزرو لسٹ سے میرٹ کے لحاظ سے ہر زمرے میں خالی اسامیوں کو پْر کرنے کے مقصد کے لیے طلب کیا جائے گا۔ کمیشن کی طرف سے پہلی فہرست کی سفارش کی تاریخ سے ایک سال کی مدت کے لیے درست ہوگی۔‘‘سرکار نے جموں کشمیر سروس سلیکشن بورڈ اور جموں کشمیر پبلک سروس کمیشن کی ویٹنگ لسٹوں میں بھی ان منتخب فہرستوں کے سلسلے میں جو 7ستمبر2023کے بعد جاری کی گئی ہیں، چھ ماہ کی مدت کے یک وقتی ترمیم لانے کو منظوری دی ہیترمیم کے مطابق ویٹنگ لسٹ منتخب فہرست کی میعاد کے اندر تیار کی جائے اور منتخب امیدواروں کے شامل نہ ہونے کے نتیجے میں خالی اسامیوں کا دوبارہ اشتہار نہیں کیا جائے گا۔










