مارا گیا ملی ٹنٹ گگن گیر سونہ مرگ سمیت دیگر شہری ہلاکتوں میں انتہائی مطلوب تھا / پولیس
سرینگر// سرینگر کے داچھی گام جنگلات میں فوج و فورسز اور ملی ٹنٹوں کے مابین تصادم آرائی میں لشکر سے وابستہ ایک مقامی ملی ٹنٹ از جاں ہو گیا ۔ پولیس نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ جھڑپ میں ایک مقامی ملی ٹنٹ مارا گیا ۔انہوں نے کہا کہ جنگلات میںبڑے پیمانے پر تلاشی آپریشن جاری ہے ۔ سی این آئی کے مطابق سرینگر کے داچھی گام جنگلات میں ملی ٹنٹوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے کے بعد سرینگر پولیس اور دیگر سیکورٹی فورسز نے سوموار کی شام دیر گئے علاقے کو محاصرہ میں لیکر تلاشی کارروائی شروع کردی۔ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ جونہی علاقے میں سیکورٹی فورسز نے تلاشی آپریشن شروع کردیا تو وہاں چھپے بیٹھنے عسکریت پسندوں نے سیکورٹی فورسز پر فائرنگ کی جس کے ساتھ ہی علاقے میں جھڑپ شروع ہوئی۔ ذرائع کے مطابق اسی دوران فورسز کی اضافی کمک علاقے کی جانب روانہ کی گئی جنہوں نے پورے علاقے کو سیل کر دیا اور جنگجوئوںکے فرار ہونے کے تمام راستے سیل کر دئے گئے ۔ پولیس ذرائع کے مطابق ابتدائی فائرنگ کے نتیجے میںگولیوں کے تبادلے کے بعد جنگلات کا محاصرہ وسیع کر دیا گیا ہے اور ملی ٹنٹوں کے خلاف کارروائی شروع کر دی گئی ہے ۔ذرائع نے بتایا کہ جنگلات میں محصور ملی ٹینٹوں کو خود سپردگی کرنے کا بھی بھر پور موقع فراہم کیا گیا تاہم انہوں نے سیکورٹی فورسز کی پیشکش کو بار بار مسترد کیا ۔ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ علاقے میںکچھ وقت تک گولی باری ہوئی جو علاقے میں وقفے وقفے سے جاری گولی باری کا سلسلہ جونہی تھم گیا تو وہاں جھڑپ کے مقام سے ایک ملی ٹنٹ کی نعش بر آمد کر لی گئی ۔ذرائع نے بتایا کہ مارے گئے ملی ٹنٹ کی شناخت جنید رمضان بٹ ساکنہ قیمو گولگام کے بطور ہوئی ہے ۔ ذرائع کے مطابق جھڑپ میں مارا گیا ملی ٹنٹ گگن گیر سونہ مرگ حملے میں ملوث تھا ۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ داچھی گام جنگلات میں جاری آپریشن کے دوران مارے گئے ایک جنگجو کی شناخت جنید رمضان بٹ کے طور پر ہوئی ہے جو جنوبی کشمیر کے کولگام علاقے سے تعلق رکھنے والا لشکر طیبہ کا مقامی کمانڈر ہے۔پولیس کے مطابق، سیکورٹی فورسز نے گزشتہ رات مخصوص خفیہ اطلاع کی بنیاد پر داچھی گام کے جنگل کے بالائی علاقوں میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی شروع کی۔ انہوں نے کہا کہ تلاشی آپریشن کے دوران کے دوران ایک ملی ٹنٹ مارا گیا جس کی شناخت جنید رمضان بٹ ساکنہ قیمو ہ کولگام کے بطور ہوئی اور وہ لشکر کاکمانڈر تھا ۔ انہوں نے کہا کہ جنگلات میں تلاشی آپریشن جاری ہے ۔ مارے گئے ملی ٹنٹ کے بارے میں پولیس کا کہنا تھا کہ وہ گگن گیر سونہ مرگ حملے میں انتہائی مطلوب تھا ۔










