سری نگر// اے ڈی جی پی دانش رانا کمانڈنٹ جنرل ہوم گارڈز، سول ڈیفنس اور ایس ڈی آر ایف جموں وکشمیر نے ہوم گارڈز ، سول ڈیفنس اور ایس ڈی آر ایف کے اَفسران کی ایک میٹنگ طلب کی جس میں ایس ڈی آر ایف کی اِمدادی ٹیموں ہوم گارڈز اور شہری دفاع کے رضاکار کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔دورانِ میٹنگ کمانڈنٹ ایس ڈی آر ایف فسٹ بی این سری نگر کم ڈائریکٹر سول ڈیفنس اینڈ ایس ڈی آر ایف کشمیر کو ہدایت دی گئی کہ وہ آنے والے سرمائی موسم اور برف باری کی پیش گوئی سے نمٹنے کے لئے تمام اَفرادی قوت اور آلات کو تیار رکھیں۔ اَفسران کو سول اور پولیس اِنتظامیہ کے ساتھ قریبی تال میل کے ساتھ کام کرنے کی ہدایت دی گئی۔بعد میں کمانڈنٹ جنرل نے ڈویژنل کمانڈنٹ ہوم گارڈس کشمیر ایس ڈی آر ایف فسٹ بی این ایچ کیو آر ایس کے دفاتر اور ایس ڈی آر ایف اہلکاروں کے لئے عارضی شیڈ کی تعمیر کی خاطر بمنہ میں نشاندہی کی گئی اراضی کا بھی دورہ کیا۔میٹنگ میں حسیب الرحمان کمانڈنٹ ایس ڈ ی آر ایف فسٹ بی این ، فردوس اقبال ایس ایس پی ڈویژنل کمانڈنٹ ہوم گارڈز کشمیر،جی ایل شرماایس ایس پی سٹاف آفیسر ٹو کمانڈنٹ جنرل اور عمارہ نسیم ڈی وائی ایس پی، ڈی۔ کنٹرولر سی ڈی سری نگر نے شرکت کی۔اِس کے علاوہ ڈویژنل کمانڈنٹ ہوم گارڈز کشمیر کو بھی ہدایت دی گئی کہ وہ ہوم گارڈرضاکاروں کی ٹیموں کو ایس ڈی آر ایف کی مدد کے لئے تیار کریں۔
توانائی، دفاع اور تجارتی سلامتی کے حوالے سے ہندوستان کی سرگرمیاں تیز، وزیر خارجہ یواے ای میں، مصری کی روانگی اتوار کو
مالیگاؤں کیس میں بری پروہت کو بریگیڈیئر کے عہدہ پر ترقی
مغربی بنگال میں بی جے پی حکومت سی اے اے کے نفاذ کو تیز کرے گی:مودی
ایران کو دنیا کے سب سے بڑے ’نیٹورک شَٹ ڈاؤن‘ کا سامنا، 1000گھنٹوں سے بند ہے انٹرنیٹ!
ایران جنگ معاملہ، ٹرمپ امریکی صحافیوں پر برس پڑے
لبنان سے راکٹ حملوں کے بعد اسرائیل میں خطرے کے سائرن بج اٹھے
امریکہ:مارکو روبیو کے دفتر میں لبنانی اور اسرائیلی سفیروں کی ملاقات
’’مجھے معلوم ہے صدر کا کام کیا ہوتا ہے‘‘، 2028کے انتخابی میدان میں اترنے کو تیار سابق نائب امریکی صدر کملا ہیرس!
لفٹینٹ گورنر نے ایم اے اسٹیڈیم جموں سے ’’ ڈرگ فری جے اینڈ کے ‘‘ کیلئے تاریخی عوامی تحریک کا آغا کیا
جاوید ڈار نے رفیع آباد میں آبپاشی کی سہولیات اور جاری ترقیاتی کاموں کا جائیزہ لیا










