daksum sinthan top

خشک موسم کے بیچ اننت ناگ کا سنتھن ٹاپ ایک پوشیدہ جوہر کے طور پر ابھرگیا

برفانی منظر کے ساتھ سیاحتی مقام ملک بھر سے سیاحوں کو اپنی طرف کھینچتے میں مصروف

سرینگر // وادی کے دیگر سیاحتی مقامات پر برفباری کے بیچ جنوبی کشمیر میں سنتھن ٹاپ ایک پوشیدہ جوہر کے طور پر ابھرا ہے جو برفانی منظر کے ساتھ ملک بھر سے سیاحوں کو اپنی طرف کھینچتا ہے۔سمتھن ٹاپ اس وقت سیاحوں کی پہلی پسند بن چکی ہے اور سیاح برف کا لطف لینے کیلئے وہاں کا رخ کرتے ہیں ۔ سی این آئی نمائندے پرویز وانی کے مطابق وادی کشمیر میں امسال بھی چلہ کلان میں برفباری اور بارشیں کم ہوئی تاہم سیاحتی مقامات گلمرگ ، سونہ مرگ اور پہلگام میں اچھی خاصی برفباری کے باوجود بھی اننت ناگ ضلع میں واقع سمتھن ٹاپ پر گزشتہ دنوں ہوئی برفباری کے بعد علاقہ اب سیاحوں کی پسند بن چکی ہے ۔ تقریباً 12ہزار 5سو فٹ کی بلندی پر واقع سنتھن ٹاپ اننت ناگ کو جموں کے علاقے کشتواڑ سے کوکر ناگ کے راستے جوڑنے کیلئے ایک اہم لنک کا کام کرتا ہے۔ سال کے اس وقت کے دوران معروف مقامات پر برف سے ڈھکے پہاڑوں کے باوجود برف سے محبت کرنے والے سیاحوں کو سنتھن ٹاپ کی طرف موڑ دیا گیا ہے۔ ان دنوں سیاحوں کی بڑی تعداد سمتھن ٹاپ میں قدرتی نظاروں سے لطف اندوز ہو رہے ہیں ۔ دہلی کے ایک سیاح دیپک نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جنوری میں یہاں پہنچ کر میرا دل خوشی سے بھر گیا۔ موسم بہت اچھا ہے۔ بنگلور کے سیاحوں نے بھی اسی طرح کے جذبات ظاہر کرتے ہوئے کہا ’’یہ ایک بہت اچھی جگہ ہے۔ میں یہاں اپنے خاندان کے ساتھ ہوں، اور جب ہم پہنچے تو ہم بہت خوش ہوئے۔ ہم اس سے بہت لطف اندوز ہو رہے ہیں‘‘ ، راجستھان اور گجرات کے سیاحوں نے سنتھن ٹاپ پر برف کے بارے میں جاننے کے بعد اپنے منصوبوں کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا۔