khansahab budgam

خانصاب بڈگام میں خونخوار چیتے نے 16بھیڑوں کو نگل لیا ، کسان کو بھاری نقصان

لوگوں میں شدید تشویش کی لہر ، جنگلی جانوروں کی موجودگی سے نجات دلانے کیلئے اقدامات اٹھانے کی اپیل

سرینگر // وسطی ضلع بڈگام کے خانصاب علاقے میں ایک خونخوار چیتے نے 16بھیڑوں کو نگل لیا جس کے نتیجے میں ان کے مالک کو بھاری نقصان کا سامنا کرنا پڑا ۔ ادھر مقامی لوگوں نے اس پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ علاقے میں جنگلی جانوروں کی بڑھتی آبادی سے نجات دلانے کیلئے اقدامات اٹھائیں جائے ۔ سی این آئی نمائندے کے مطابق خانصاحب بڈگام کے شمس آباد میں تیندوے کے حملے میں 16بھیڑ ہلاک ہو گئے ہیں ۔ مقامی لوگوں کے مطابق ایک خونخوار تیندوے نے محمد رمضان بٹ نامی شہری کے بھیڑوں پر حملہ کیا اور قریب 16بھیڑ وں کو کاٹ کر نگل لیا ۔ مقامی لوگوں کے مطابق محمد رمضان بھیڑ چرواہنے میں مصروف تھا جس دوران تیندوے نے ان پر حملہ کیا اور 16بھیڑوں کو وہ کھا گیا ۔ لوگوں نے بتایا کہ تیندو ے کے حملے میں مقامی شہری کو کافی نقصان ہو گیا اور وہ بھیڑ لاکھوں روپے مالیت کے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ انتہائی افسوسناک واقعہ علاقے میں رونما ہوا ہے اور مطالبہ کیا کہ مذکورہ شہری کی مالی معاونت کی جائے ۔ اس دوران علاقے کے لوگوں نے محکمہ وائلڈ لائف سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری مداخلت کرکے تیندوے کو پکڑے تاکہ مزید حملوں سے بچا جا سکے۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ یہ اس طرح کا پہلا واقعہ نہیں ہے، اور ہمیں اپنی حفاظت کا خوف ہے۔انہوں نے کہا کہ جنگلی جانوروں کی موجودگی نے انہیں خوف و ہراس میں مبتلا کر دیا ہے ۔