جموں //جموںوکشمیر حکومت نے اِنتظامی کارکردگی کو بڑھانے کی سمت میں ایک اہم قدم اُٹھاتے ہوئے جموں و کشمیر اِکنامکس اینڈ سٹیٹسٹکس (گزٹیڈ) سروس (جے کے اِی ایس ایس) کے 38 اِنچارج ڈپٹی ڈائریکٹروں کو ڈپٹی ڈائریکٹر کے طور پر ریگولرائز کیا ہے۔محکمہ منصوبہ بندی ، ترقی و نگرانی کی جانب سے جاری حکم نامے کے مطابق محکمہ جاتی پروموشن کمیٹی،جموں و کشمیر پبلک سروس کمیشن کی سفارشات کے مطابق اِن افسران کو 21؍ نومبر 2023 ء سے پے لیول 11 (67,700-2,08,700)میں ریگولرائز کیا گیا ہے۔سیکرٹری محکمہ منصوبہ بندی، ترقی و نگرانی ڈاکٹر شاہد اقبال چودھری نے کہا کہ یہ فیصلہ حکومت کی جانب سے اِنتظامی ڈھانچے کو آسان کرنے اور اس بات کو یقینی بنانے کی مسلسل کوششوں کا حصہ ہے کہ تجربہ کار افسران کو ان کی خدمات کے اعتراف میں تسلیم کیا جائے۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ یہ قدم محکمہ کو مزید مستحکم کرے گا اور اسے بہتر خدمات فراہم کرنے کے قابل بنائے گا اورڈیٹا پر مبنی بصیرت سے پالیسی سازی میں اہم رول اَدا کرے گا۔اُنہوں نے افسران کو ان کی نئی حیثیت میں کامیاب مدت ملازمت کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور انہیں مشورہ دیا کہ وہ اپنے بڑھتے ہوئے کردار اور ذمہ داریوں میں نمایاں رول اَدا کریں۔
مودی دور نے بھارت کونیا مقام و مرتبہ عطا کیا /وزیرداخلہ امت شاہ
صارفین کو غذائی معلومات جاننے کا حق حاصل
سکاسٹ کشمیر میں بائیو انزائم انٹرپرینیورشپ کورس اختتام پذیر
’ ٹائم آف ڈے‘ بجلی ٹیرف کے نفاذ پر ابہاہم
’خانقاہوں میں کھانا تقسیم کرنے پر کوئی پابندی نہیں‘
بینک ریکارڑ کو قانونی کارروائی میں ثبوت کے طور استعمال کرنے کا معاملہ
زیارت گاہوں میں پرندوں کو دانہ ڈالنے اور کھانے کی تقسیم پر پابندی عائد کردی گئی
’پیٹ پوجا ایپ‘ کے استعمال سے متعلق جانچ
جاوید رانا نے سلواہ میں ترقیاتی منصوبوں کا اِفتتاح کیا اورنئے کاموں کا سنگ بنیاد رکھا
چیف سیکرٹری نے ڈمبراکٹھوعہ میں ہائی سیکورٹی جیل کی تعمیراتی پیش رفت کامعائینہ کیا










