حکومت جسمانی طور معذور اَفراد کی فلاح و بہبود پر خصوصی توجہ دے رہی ہے:مشیر فاروق خان

حکومت جسمانی طور معذور اَفراد کی فلاح و بہبود پر خصوصی توجہ دے رہی ہے:مشیر فاروق خان

سری نگر//لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر فاروق خان نے اَفسران اور دیگر متعلقہ شراکت داروں کے ساتھ بالخصوص جسمانی طور معذور افراد کو مختلف سہولیات کی فراہمی اور موجودہ فلاحی سکیموں کے سلسلے میں تبادلہ خیال کیا۔اُنہوں نے معذور اَفراد کو مصنوعی مدد فراہم کرنے کے طریقۂ کار کا بھی جائزہ لیا جس میں اعضاء کی فٹنس ، وہیل چیئرس ، سماعت کے امداد اور پنشن کی شکل میں مالی مدد بھی شامل ہے۔مشیر فاروق خان نے تمام سرکاری اور پبلک اَنڈر ٹیکنگ عمارتوں کو ڈِس ایبل فرینڈلی ڈیزائن کرنے اور عوامی اہمیت کی تمام عمارتوں میں ڈس ایبل فرینڈلی رسائی پیدا کرنے پر زور دیا۔ اُنہوں نے جسمانی طور مخصوص اَفراد کے لئے کھیل میدان مہیا کرنے پر بھی زور دیا۔ اُنہوں نے کہا کہ حکومت جسمانی طور مخصوص افراد کی فلاح و بہبود پر خصوصی توجہ دے رہی ہے اور اِس سلسلے میں متعدد اقدامات اُٹھائے گئے ہیں۔لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر فاروق خان نے 3؍ دسمبر سے شروع ہوانے والے ہفتہ کو جسمانی طور معذور اَفراد کے لئے بین الاقوامی ہفتہ کے طور پر منانے پر زور دیا جس میں معذور اَفراد کو جوش و خروش کے ساتھ شامل کیا جائے ۔ اُنہوں نے کہا کہ حکومت اور این جی اوز کی جانب سے عملانے والے مختلف اقدامات اور سکیموں کے حوالے سے مستحق اَفراد میں بڑے پیمانے پر بیداری کی جائے ۔اُنہوں نے کہا کہ 3؍ دسمبر کو جو معذور اَفراد کے بین الاقوامی دِن کے طور پر منایا جارہا ہے ، سری نگر اور جموں میں دو اہم تقریبات منعقد کئے جائیں گے۔مشیر فاروق خان نے سمیع اللہ وانی کی قیادت میں ہوپ ڈس ایبلٹی سینٹر کے نمائندوں کے ساتھ بھی ملاقات کی اور معذور اَفراد سے نمٹنے والے سماجی بہبود شعبے کو مزید مضبوط بنانے کے لئے متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا ۔ اُنہوں نے ہوپ ڈس ایبلٹی سینٹر کے منتظمین آرگنائزوں کو معذوری شعبے میں کام کرنے پر سراہا۔