جموں//جل جیون مشن (جے جے ایم) سے وابستہ کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کے ایک وفد نے وزیر برائے جل شکتی، جنگلات وماحولیات اور قبائلی امور محکمہ جات جاوید احمد رانا سے ملاقات کی تاکہ مکمل شدہ کاموں بشمول جے جے ایم کے تحت ریٹروفٹنگ سکیموں کے زیر اِلتوا ٔاَدائیگیوں کے بارے میں مسائل کو گوش گزار کیاجا سکے۔وفد نے کہا کہ مکمل کئے گئے کاموں کی اَدائیگی میں تاخیر نہ صرف منصوبوں کی عمل آوری کو متاثر کر رہی ہے بلکہ کنٹریکٹروں کی مالی حالت پر بھی منفی اثر ڈال رہی ہے۔اُنہوں نے وزیر سے اپیل کی کہ وہ مداخلت کریں اور بقایا جات کی جلد اَدائیگی کو یقینی بنانے میں معاونت فراہم کریں۔وزیرجاوید رانا نے مسائل کو بغور سُنا اور وفد کو یقین دِلایا کہ تمام جائز مطالبات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔اُنہوں نے انہیں بتایا کہ اِس معاملے کو جلد حل کرنے کے لئے وزارتِ مرکزی حکومت جل شکتی کے ساتھ پہلے ہی اُٹھایا جا چکا ہے۔وزیر موصوف نے جل جیون مشن کی مؤثر عمل آوری کے حوالے سے حکومت کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ پینے کے پانی کی فراہمی سے متعلق سکیموں کی بروقت تکمیل اور مالی وسائل کی روانی کو یقینی بنانا اہم ترجیحات میں شامل ہے۔اُنہوں نے یقین دلایا کہ ادائیگی کے نظام کو بہتر بنانے اور رُکاوٹوں کو دور کرنے کے لئے ضروری اَقدامات کئے جائیں گے۔
لیفٹیننٹ گورنر نے اِنڈین سوسائٹی فارٹریننگ اینڈ ڈیولپمنٹ کے جموں چپٹرکا اِفتتاح کیا
جے اینڈ کے وِکست یوتھ پارلیمنٹ۔2026
متعدد عوامی وفود نے وزیر جاوید رانا سے ملاقات کی
مشن سکل جموںوکشمیر کے ہنرمندی منظرنامے کو نئی شکل دے کر معاشی بااِختیاری کو فروغ دے گا۔نائب وزیراعلیٰ
چیف سیکرٹری کی جموںوکشمیرمیں ریکروٹمنٹ رولز میں مقررہ مدت کے اندر اِصلاحات پر زور
لیفٹیننٹ گورنر نے رام نومی کے موقعہ پر عوام کو مُبارک باد دِی
وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے رام نومی کے موقعہ پر جموںوکشمیر کے لوگوں کو مُبارک باد دِی
سکینہ اِیتو کی رام نومی کے موقعہ پرجموںوکشمیر کے لوگوں کو مُبارک باد
جاوید ڈار نے لال منڈی سری نگر میں چھوٹے مویشیوں کے ہسپتال کمپلیکس کا اِفتتاح کیا
ایران کے لیے کیسے مصیبت بن گئے چینی کیمرے؟ جس کے سبب چلی گئی سپریم لیڈر کی جان










