سی آئی کے ہاتھوں5مشتبہ ملزم گرفتار مزید گرفتاریاں متوقع
سرینگر// کاؤنٹر انٹیلی جنس کشمیر (سی آئی کے) نے پانچ افراد کو سنٹرل جیل کے اندر سم کارڈ اسمگل کرنے میں ملوث ہونے کے الزام میں حراست میں لیا ہے جن میں دہشت گردوں سمیت قیدیوں کے ذریعہ استعمال کیا جا رہا ہے۔کشمیرنیوز سروس ( کے این ایس) کے مطابق سی آئی کے کے ایک ترجمان نے کہا کہ ان افراد کو ایک کیس زیر ایف آئی آر نمبر6/2023کی تفتیش کے سلسلے میں پوچھ گچھ کے لیے حراست میں لیا گیا تھا انہوں نے کہا کہ”پانچ افراد کو ملک دشمن عناصر کے ساتھ مل کر ایک مجرمانہ سازش میں ملوث ہونے پر پوچھ گچھ کے لیے حراست میں لیا گیا جس کا مقصد سینٹرل جیل کے احاطے کے اندر سم کارڈز کی خریداری / نقل و حمل / جیل کے قیدیوں کے ذریعہ اس کے استعمال کے لیے اسمگلنگ کرنا تھا جن میں دہشت گردی میں ملوث افراد بھی شامل ہیں۔ ترجمان نے مزید کہا کہ پولیس سٹیشن سی آئی کے نے اس سے قبل سنٹرل جیل کے احاطے کے اندر تلاشی لی تھی اور یہ پتہ چلا تھا کہ ان مشتبہ افراد نے کچھ قیدیوں کے ساتھ مل کر مختلف دہشت گردی سے متعلق سرگرمیوں میں استعمال کرنے کے لیے جیل کے اندر سم کارڈز خریدے اور منتقل کیے تھے۔ انہوں نے کہا، “مختلف ٹیلی کام سروس پرووائیڈرز (TSPs) کے پی او ایس/وینڈرز کے کردار کا پتہ لگایا جا رہا ہے جنہوں نے یہ سم کارڈ جاری کیے ہیں اور مزید گرفتاریاں متوقع ہیں،”انہوں نے مزید کہا کہ حراست میں لیے گئے مشتبہ افراد کا تعلق داؤد پورہ اننت ناگ، قمرواری سری نگر، ناتھ پورہ کے علاقوں سے ہے۔ کلوسہ، بانڈی پورہ اور کرسو پادشاہی باغ، سری نگرسے ہے










