جموں//سابق وزیر مسٹر رمن بھلہ کی قیادت میں جموں و کشمیر پردیش کانگریس کمیٹی کے ایک وفد نے آج لفٹینٹ گورنر مسٹر منوج سنہا سے ملاقات کی ۔ کانگریس کے سینئر لیڈروں پر مشتمل وفد جس میں مسٹر یوگیش ساہنی ، مسٹر وید مہاجن ، رویندر شرما اور راکیش وزیر شامل تھے ، نے لفٹینٹ گورنر سے عوامی اہمیت کے مختلف مسائل پر تبادلہ خیال کیا ۔










