جموں و کشمیر میں 1600 نئی فیئر پرائس دکانیں کھولنے کا منصونہ حکومت کے زیر غور

جموں و کشمیر میں 1600 نئی فیئر پرائس دکانیں کھولنے کا منصونہ حکومت کے زیر غور

ای بسیں مکمل چارج ہونے کے بعد 90کلو میٹر تک چلنے کی صلاحیت رکھتی ہے / ستیش شرما

سرینگر // جموں و کشمیر حکومت کا کہنا ہے کہ الیکٹرک بسیں مکمل چارج ہونے کے بعد 80سے 90کلو میٹر تک چلنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔سی این آئی کے مطابق جمو ں کشمیر قانون ساز اسمبلی میں ایک سوال کے جواب میں وزیر ٹرانسپورٹ ستیش شرما نے کہا کہ فی الحال جموں کشمیر آر ٹی سی جموںسے مچودی کے راستے بلاور اور جموںسکرالا ماتا سورنسر مانسر پر ڈیزل بسیں چلا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ فی الحال، کارپوریشن کے پاس دستیاب ای بسوں کا بیڑا صرف شہر کے آپریشن کیلئے ہے کیونکہ کہا گیا ہے کہ بسیں مکمل چارج کی بنیاد پر 80 سے 90 کلومیٹر کے فاصلے پر مختصر فاصلے کے راستوں پر چلنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ جموں سے بلاور کے درمیان فاصلہ 248 کلومیٹر ہے جب کہ جموں سے سکرالا ماتا براستہ دیالچک اور پیچھے کا فاصلہ 252 ہے اس لیے ایسے روٹس پر ای بسیں شروع کرنا آسان نہیں ہوگا۔ اسی دوران انہوں نے ایک سوال کے جوا ب میں کہا کہ حکومت جموں و کشمیر میں 1600 نئی فیئر پرائس دکانیں کھولنے پر غور کر رہا ہے۔وقفہ سولات کے دوران ایک سوال کے جواب میںخوراک، شہری سپلائیز اور امور صارفین کے وزیر ستیش شرما نے کہا کہ جموں و کشمیر میں نئے فیئر پرائس دکانیں کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے منتخب اراکین کو شامل کرنے کیلئے کوششیںکر رہا ہے اور کہا کہ جموں و کشمیر ٹارگٹڈ پبلک ڈسٹری بیوشن سسٹم کے تحت مطلوبہ ترامیم کے بعد مزید اقدامات کئے جائیں گے۔