جموں//میگھالیہ ، منی پور اور تریپورہ کا یومِ تاسیس جموں و کشمیر راج بھون میں منایا گیا ۔ اس موقع کی یاد میں منعقد ہونے والے ایک بھارت سریشٹھ بھارت کے جذبے کو منانے والے ثقافتی پروگرام میں طلباء، سیکورٹی اہلکار اور جموں و کشمیر میں رہنے والے تریپورہ ، میگھالیہ اور منی پور کے لوگ خصوصی مدعو تھے ۔ اپنے خطاب میں لفٹینٹ گورنر مسٹر منوج سنہا نے تریپورہ ، میگھالیہ اور منی پور کے لوگوں کو اپنی دلی مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔ انہوں نے تینوں ریاستوں کی عظیم ہستیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور قوم کی تعمیر میں ان کی نمایاں خدمات کو یاد کیا ۔ لفٹینٹ گورنر نے عزت مآب وزیر اعظم شری نریندر مودی کی قیادت میں شمال مشرقی ریاستوں کے سماجی و اقتصادی تبدیلی کے سفر پر بھی بات کی ۔ انہوں نے کہا کہ تیز رفتار اور جامع ترقی نے شمال مشرق کے لوگوں کی امنگوں کو قوم کی امنگوں سے جوڑ دیا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ تریپورہ ، میگھالیہ اور منی پور ہندوستان کی بھر پور روایات ، ثقافت ، لوک فن اور دستکاری کا خزانہ ہیں ۔ لفٹینٹ گورنر نے کہا ’’ میں بڑے فخر سے کہہ سکتا ہوں کہ آج شمال مشرقی ریاستیں ملک کی ترقی کے انجن کے طور پر ابھری ہیں اور اپنے روحانی نظریات اور ثقافتی اقدار کے ذریعے پورے معاشرے کو متاثر کر رہی ہیں ۔ دعا ہے کہ یہ مبارک ریاستیں ترقی اور خوشحالی کی نئی بلندیوں کو حاصل کرتی رہیں ۔ میں آنے والے برسوں میں لوگوں کی خوشی ، امن اور خوشحالی کی خواہش کرتا ہوں ۔ ‘‘










