سری نگر//راشٹرپتی رام ناتھ کووندنے موہن لال اور محمد اکرم چودھری جموں و کشمیر اور لداخ کے ہائی کورٹ کیلئے بطور جج مقررکیاہے،دونوںنئے نامزدججوں کی تقرری اس دن سے عمل میں آئے گی جس دن وہ عہدہ سنبھالیں گے۔جے کے این ایس کے مطابق ملک کے صدر رام ناتھ کووند نے موہن لال اور محمد اکرم چودھری کو جموں و کشمیر اور لداخ ہائی کورٹ کا جج مقرر کیا ہے۔قانون و انصاف کی مرکزی وزارت کے جاری کردہ حکم کے مطابق، موہن لال اور محمد اکرمچودھری کی تقرری صدر جمہوریہ نے آئین ہند کے آرٹیکل 217 کی شق (۱) کے تحت کی تھی۔ ان کی تقرری اس دن سے عمل میں آئے گی جس دن وہ عہدہ سنبھالیں گے۔2نئے ججوں کی تقرری کے ساتھ ،جموں و کشمیر اور لداخ میں مشترکہ اعلیٰ عدالت میں بنچ کی تعداد،13 ہو جائے گی۔










