سرینگر / /کورونا وائرس کی دوسری لہر میں جموں کشمیر میں اتار چڑھا کا سلسلہ جاری ہے جس کے چلتے ایک بار پھر متاثرین کی تعداد 100تک پہنچ گئی ۔ حکام کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں میں 100نئے افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے جس کے ساتھ ہی متاثرین کی تعداد 329320تک پہنچ گئی ہے ۔تازہ معاملات میں جموں سے 24جبکہ کشمیر میں 76نئے کیس ریکارڈ کئے گئے ہیں۔ جبکہ 132مریض شفایاب ہوکر گھروں کو رخصت ہو گئے ۔ سی این آئی کے مطابق جموں کشمیر میں بھی کورونا وائرس کے کیسوں میںپھر اضافہ ہو گیا ہے ۔ حکام کے مطابق کووڈ کیسوں میں اضافہ جاری ہے ۔ حکام کے مطابق اگرچہ تیسرے روز بھی کسی بھی متاثرہ مریض کی موت نہیںہوئی تاہم کیسوں میں اضافہ جاری ہے اور متاثرین میں بھی اضافہ جاری ہے ۔ حکام کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں میں 100نئے افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے جس کے ساتھ ہی متاثرین کی تعداد 329320تک پہنچ گئی ہے ۔تازہ معاملات میں جموں سے 24جبکہ کشمیر میں 76نئے کیس ریکارڈ کئے گئے ہیں۔ جبکہ 132مریض شفایاب ہوکر گھروں کو رخصت ہو گئے ۔اگرچہ 3اضلاع میں کوئی نیا معاملہ سامنے نہیںآیا تاہم فعال معاملات میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے اور جموںکشمیر میں اس وقت فعال معاملات کی تعداد 14سو کے قریب ہے ۔ خیال رہے کہ جموں کشمیر کے کئی دنوں میں کورنا وائرس کے کیسوں میں مسلسل اضافہ جاری ہے جس کے نتیجے میں لوگوں میںتشویش کی لہر پائی جا رہی ہے ۔ گزشتہ ایک ہفتے سے مسلسل متاثرین کی تعداد ایک سو سے پار چلی گئی ہے تاہم آج کیسوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے ۔










