جموں//جموں و کشمیر اور لداخ ہائی کورٹ نے 76 واں یوم جمہوریہ منایا جس کی مرکزی تقریب ہائی کورٹ ونگ جموں میں منعقد ہوئی جس میں چیف جسٹس، جسٹس تاشی ربستن نے قومی پرچم لہرایا۔ تقریب میں ہائی کورٹ جموں وِنگ کے ججوں جسٹس سنجیو کمار، جسٹس سِندھو شرما، جسٹس وِنود چٹرجی کول، جسٹس سنجے دھر، جسٹس پونیت گپتا اور جسٹس محمد علی ، جسٹس اکرم چودھری، جسٹس راہل بھارتی، جسٹس موکشا کھجوریہ کاظمی، جسٹس وسیم صادق نرگل اور جسٹس راجیش سیکھری نے شرکت کی۔ اِس کے علاوہ صدر ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن جموںکے علاوہ بار کے ایگزیکٹیو ممبران، جموں کے سینئر وکلأ، ہندوستان کے اسسٹنٹ سالیسٹر جنرل اور دیگر سرکاری وکیل بھی ہائی کورٹ کے جموں وِنگ میں موجود تھے۔تقریب میںرجسٹرار جنرل جموں و کشمیر اور لداخ ہائی کورٹ، چیف جسٹس کے پرنسپل سیکرٹری اور مرکزی وِنگ ، جموں ونِگ اور ہائی کورٹ کے سری نگر وِنگ کی رجسٹری کے اَفسران اورملازمین نے بھی شرکت کی۔آرمڈ فورسز کے دستے نے قومی پرچم لہرانے کے بعد حب الوطنی کے نغمے اور دھنیں بجائیں۔ چیف جسٹس نے آرمڈفورسز کے اَرکان میں مٹھائیاں تقسیم کیں۔










