سرینگر / /کورونا وائرس کی دوسری لہر میں جموں کشمیر میں اتار چڑھا کا سلسلہ جاری ہے ۔جس کے چلتے ایک مرتبہ پھر مثبت معاملات کا ہندسہ 150تک پہنچ گیا ۔ حکام کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں میں 150نئے افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے جس کے ساتھ ہی متاثرین کی تعداد 327140تک پہنچ گئی ہے ۔تازہ معاملات میں جموں سے 38جبکہ کشمیر میں 112نئے کیس ریکارڈ کئے گئے ہیں۔ ساتھ ہی 72مریض شفایاب ہوکر گھروں کو رخصت ہو گئے تاہم کسی مریض کی موت نہیںہوئی ہے۔ جموں کشمیر میں بھی کورونا وائرس کے کیسوں میںپھر اضافہ ہو گیا ہے ۔ حکام کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں میںاگرچہ کسی مریض کی موت نہیںہوئی ہے تاہم کیسوں میں اضافہ جاری ہے ۔ حکام کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں میں 150نئے افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے جس کے ساتھ ہی متاثرین کی تعداد 327140تک پہنچ گئی ہے ۔تازہ معاملات میں جموں سے 38جبکہ کشمیر میں 112نئے کیس ریکارڈ کئے گئے ہیں۔ ساتھ ہی 72مریض شفایاب ہوکر گھروں کو رخصت ہو گئے ۔اسی دوران جہاںمثبت معاملات میں اضافہ ہونے کے ساتھ ہی فعال معاملات بھی بڑھ گئی ہے ۔ اگرچہ گزشتہ 24گھنٹوں میں جموںکشمیر میں 72مریض شفایاب ہو گئے تاہم اس کے باوجود بھی فعال معاملات میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے اور جموںکشمیر میں اس وقت فعال معاملات کی تعداد 1325ہے ۔










